/\/\/-\|QB/-\|_
/\/\/-\|QB/-\|_
June 9, 2025 at 04:40 PM
میں ہوں یا تو ہے خود اپنے سے گریزاں جیسے مرے آگے کوئی سایہ ہے خراماں جیسے تجھ سے مل کر بھی تمنا ہے کہ تجھ سے ملتا پیار کے بعد بھی لب رہتے ہیں لرزاں جیسے بھری دنیا میں نظر آتا ہوں تنہا تنہا مرغزاروں میں کوئی قریۂ ویراں جیسے زخم بھرتا ہے زمانہ مگر اس طرح ندیمؔ سی رہا ہو کوئی پھولوں کے گریباں جیسے احمد ندیم قاسمی
Image from /\/\/-\|QB/-\|_: میں ہوں یا تو ہے خود اپنے سے گریزاں جیسے مرے آگے کوئی سایہ ہے خراماں ج...
❤️ 1

Comments