PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
PTI اسلام آباد ریجن (آفیشل)
June 10, 2025 at 03:10 PM
میڈیا ڈیپارٹمنٹ، اسلام آباد ریجن تاریخ: 10 جون 2025 پریس ریلیز آج اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری، جناب ملک عامر نے ویلفیئر ونگ کے صدر پیر سید حسنین کاظمی اور جنرل سیکریٹری فیصل امتیاز بھٹی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ویلفیئر ونگ کی تنظیم سازی کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں تنظیمی سرگرمیوں کو منظم، مربوط اور مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکائے ملاقات نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تنظیم سازی کو جلد عملی شکل دینے کے لیے ایک جامع اور مؤثر لائحۂ عمل ترتیب دیا جائے گا، جس پر عمل درآمد آئندہ دنوں میں یقینی بنایا جائے گا۔ سبین یونس صدر میڈیا، اسلام آباد ریجن
👍 3

Comments