
Imran Riaz Khan Official✅
June 6, 2025 at 03:13 AM
"لیلے " کے بارے میں چند معلومات،
جو لوگ شوقیہ "لیلے" پالتے ہیں، وہ اچھی طرح جانتے ہیں، کہ کچھ دن اگر لیلے کو تھوڑا پیار دیا جائے، اسکی دم پر ہاتھ پھیرا جائے، اپنے منہ نکال کر روٹی کا ٹکڑا کھلایا جائے تو، لیلا اتنا تابعدار ہو جاتا ہے کہ اسکو رسی ڈالنے کہ ضرورت نہیں رہتی، وہ بغیر رسی کے مالک کے پیچھے پیچھے گھومتا رہے گا، مالک گھڑی بھر کے لیے بھی اگر اسکی آنکھ سے دور ہو گا تو وہ میانک میانک کر پورا گھر آسمان پر اٹھا لیتا یے، یہ خاصیت کسی اور پالتو جانور میں نہیں ہوتی،
حالانکہ کتا بھی وفادار جانور ہے، وہ مالک پر اپنی جان وار دیتا یے، لیکن کتا لیلے کے مقابلے میں بہت سمجھدار یے، مثال کے طور پر کتے کو پتہ ہوتا کہ کس وقت مالک کے پیچھے جانا یے، کس وقت نہیں جانا، اگر آپ واک کے لیے باہر نکلیں گے تو کتا آپکے پیچھے نکل پڑے گا، لیکن اگر آپ دفتر کے لیے نکل رہے تو کتا کبھی بھی دروازے سے باہر نہیں نکلے گا،
دوسری طرف لیلا بیوقوف جانور یے، وہ ہر وقت آپکے پیچھے پیچھے ہو گا، اگر آپ واش روم گھسیں گے تو وہ بھی پیچھے گھس جائے گا، لیلے کو اس بات کا کوئی شعور نہیں کہ مالک کیا کر رہا ہے کیا نہیں، اسکو بس مالک نظروں کے سامنے چاہییے،
نوٹ :- لیلے کو رسی اسکے بھاگنے کی وجہ سے نہیں ڈالی جاتی اسکے بیوقوف ہونے کی وجہ سے ڈالی جاتی ہے😊😂
😂
👍
❤️
21