⚔️🚩𝐊𝐀𝐑𝐁𝐀𝐋𝐀 𝐖𝐀𝐋𝐘🚩⚔️
⚔️🚩𝐊𝐀𝐑𝐁𝐀𝐋𝐀 𝐖𝐀𝐋𝐘🚩⚔️
June 8, 2025 at 01:01 PM
*مکہ تا کوفہ منازل کی تعداد :* امام حسینؑ نے مکہ سے کوفہ تک 18 منزلیں طے کیں ۔ ایک منزل یا منزلگاہ سے دوسری منزل تک کا فاصلہ 3 فرسخ ( = 72.18 کلومیٹر ) تھا ۔ مکہ سے کربلا منزل به منزل کی تفصیل بھت سی کتب میں موجود ھے ۔ جو 18 سے 40 منازل تک کے اختلاف کو پیش کرتی ھیں ۔ مکہ مکرمہ سے احرامِ حج توڑ کر عمرہ انجام دیا اور ذوالحجہ 60ھ میں مکہ سے امامؑ کی روانگی ھوئی ۔ 1 - بستان بنی عامر 2- تنعیم ایک جگہ کا نام ھے جو مکہ سے تین یا چار میل دور ھے ۔ 3 - صفاح ( امامؑ کی فرزدق شاعر سے ملاقات ) 4- ذات العرق (امامؑ کی بشر بن غالب نیز عون بن عبداللّه بن جعفر سے ملاقات ) 5 - وادی عقیق 6- غمره 7 - ام خرمان 8 - سلح 9 - افعیہ 10 - معدن فزان 11 عمق 12 - سلیلیہ 13 - معیشه ماوان 14 - نقره 15 - حاجر ( امامؑ نے یہیں سے قیس بن مسہر کو کوفہ روانہ کیا ) 16 - سميراء 17- توز 18 - اجفر ( یہاں امامؑ کا سامنا عبد اللّہ بن مطیع عدوی سے ھوا جس نے امامؑ کو واپسی کا مشورہ دیا ) 19 - خزیمہ 20 - زرود ( اس مقام پر 9 ذی الحجہ ، زہیر بن قین کا قافلہ ، قافلہ حسینیؑ سے جا ملا اور مسلمؑ بن عقیلؑ اور ہانی بن عروہ کی شہادت کی خبر کی ملی ) 21 - ثعلبیہ (مکہ کی راہ میں ایک گاؤں تھا جو تباہ اور ویران ھو گیا تھا ) 22 - بطان 23 - شقوق 24- زبالہ (اس منزل پر امام حسینؑ کو قیس بن مسہر کی شہادت کی خبر موصول ھوئی اور نافع بن ہلال سمیت چند افراد کا قافلہ حسینیؑ قافلے میں شامل ھوا ) 25 - بطن العقبہ ( امامؑ کی عمرو بن لوزان سے ملاقات اور عمرو کا آپکو واپسی کا مشورہ ) 26-عمیہ 27- واقصه 28 - شراف 29 - تالاب ابومسک 30 - جبل ذُو حسّم ( امامِ عالی مقامؑ کا حُر کے لشکر سے سامنا ھوا ) 31 - بیضہ ( اس مقام پر امامؑ نے اپنے اصحابؓ اور حُر کو مشہور خطبہ دیا ) 32 - مسجد 33 - حمام 34 - معیشہ 35 - ام قرون 36 - عذیب ( کوفہ کا راستہ عذیب سے قادسیہ اور حیرہ کی جانب تھا ۔ لیکن امامؑ نے راستہ بدل دیا اور کربلا کیطرف سے گئے ) 37 - قصر بنی مقاتل ( امامؑ کی عبید اللّہ بن حر جعفی سے ملاقات ابنِ حُر نے امامؑ کیطرف سے نصرت کی دعوت رد کر دی ) 38 - قطقطانه کربلائے معلی یعنی ( وادی طف ) آخری منزل تھی ۔ دو محرم الحرام سنہ 61 ہجری کو امامِ عالی مقامؑ اپنے اصحابؓ و عیال کو لیکر کربلا میں اُترے ۔ ________ جن أشخاص نے امام حسینؑ کو مکہ سے نکلنے اور کوفہ جانے سے روکا : تحقیق کے مطابق ایسے 10 افراد ھیں جنھوں نے امام حسینؑ کو مکہ سے نکلنے اور کوفہ جانے سے روکا .... 1 - عبد اللّہ بن مطیع 2- جابر بن عبداللّه أنصاریؓ 3- عبد اللّہ بن عمر 4- عمر بن عبد الرحمٰن بن حارث بن ہشام مخزومی مدنی 5- عبد اللّہ بن جعفرؑ بن ابی طالبؑ 6- محمد واقدی 7- زرارہ بن صالح 8- عبداللّه ابنِ عباؑس 9 عمرو بن سعید ( والی مدینه ) 10 - طرماح بن حکیم __________ جن افراد کو امام حسینؑ نے حجت تمام کی اور دعوت دی : 1 - عبد اللّہ بن عباسؑ : ( روایت میں ھیکہ انکو مولاؑ نے خود مدینہ میں رھنے کا حکم دیا تھا ) عبد اللّہ بن عمر ، عبداللّہ بن زبیر ( ان دونوں نے کوئی عذر پیش کیا اور امام حسینؑ کیساتھ نہ آئے ) 2- عبد اللّہ بن جعفر : ( انکی نظر کمزور تھی یا "نابینا ھو گئے تھے" ، انکو خود امام حسینؑ نے واپس بھیجا انھوں نے اپنے بیٹے عونؑ و محمدؑ ساتھ بھیجے ) 3۔ زہیر بن قینؓ : (یہ پہلے عثمانی تھے جب دعوت ملی تو قبول کی کی اور غلامی کا حق ادا کیا ) 4- هرثمه بن مسلم : ( اپنی بیٹی کا بہانہ بنا کر امامؑ کی دعوت کیطرف نھیں آئے ) 5- لشکرِ حُر بن یزید ریاحی : ( انکو اور انکے گھوڑوں کو امام حسینؑ نے پانی پلایا ، انھوں نے امام حسینؑ کی اقتداء میں نماز ادا کی ۔ امام حسینؑ نے انکو دعوتِ حق دی لیکن انمیں سے کوئی نھیں مانا ۔ لیکن صُبحِ عاشور حُر بن یزید ریاحی اور انکے 30 فوجیوں نے امام حسینؑ کے لشکر میں شمولیت اختیار کر لی ۔ 6- عمر بن سعد : چھ محرم کی رات سے دس محرم کی رات تک امام حسینؑ عمر بن سعد کو خلوت میں سمجھاتے رھے لیکن اس نے جہنم ھی اختیار کی ) 7- بنی اسد : حبیب ابن مظاہرؑ ، امام حسینؑ کا پیغام لے کر 9 محرم کی رات تک انکے پاس گئے ۔ اُنمیں سے کافی لوگ تیار ھوئے لیکن ابن سعد کے لشکر نے انکو امام حسینؑ تک نہ آنے دیا ) _________ کربلا کے ارد گرد آبادی : ارضِ مطہر کربلائے معلیٰ ایک غیر آباد ریگستان کا نام تھا اس غیر آباد ریگستان میں اُسوقت چند ایک چھوٹی بستیاں آباد تھیں جنمیں اہلِ عرب کے چند ایک قبائل آباد تھے جنمیں قبیلہ بنی اسد قابل زکر ھے ۔ بستیوں میں سب سے زیادہ مشہور درج ذیل ھیں : 1: غاضریہ 2: سقیہ 3: ماریہ 📚 صلاح الشائتين ص 29 📚جامع التواريخ في مقتل الحسینؑ ص 88 https://whatsapp.com/channel/0029VaCpcwZLo4hcEP9V8O35 *زمینِ کربلا کی خریداری :* کتاب مجمع میں شیخ طریحی نے لکھا ھے کہ : امامِ عالی مقامؑ نے اپنی قبرِ مطہر کے مقام کے ارد گرد جگہ کو اہلِ نینوا اور اہلِ غاضریہ سے 60 ھزار درہم میں خریدا ... اور خرید کر انکو اس شرط پر عطیہ کر دی کہ وہ ھماری شہادت کے بعد ھماری زیارت کے لئے آنے والوں کی ھماری قبرِ مطہر کیطرف رہنمائی کریں گے اور انکو تین دن مہمان رکھیں گے ۔ کشکول شیخ بہائی سے ظاہر ھوتا ھے کہ : یہ واقعہ ۲ محرم کا ھے اور کہا گیا ھیکہ أطرافِ قبر کو 60 ھزار درہم میں اہل نینوا و غاضریہ سے خریدا اور اس شرط پر انکو زمین واپس کر دی کہ میرے زائرین کی رہنمائی کرنا اور تین دن مہمان رکھنا ۔ صاحبِ کتاب ہذا کا بیان ھے ، جو جگہ اپنے حرم کے لئے امامؑ نے خریدی وہ چار میل مربع ھے ... ( مترجم: ساڑھے چھ کلومیٹر ) جو آپکی أولاد اور آپکے محبوں پر حلال اور دوسروں پر حرام ھے ........ 📚مدینہ سے مدینہ تک ، ص 208
Image from ⚔️🚩𝐊𝐀𝐑𝐁𝐀𝐋𝐀 𝐖𝐀𝐋𝐘🚩⚔️: *مکہ تا کوفہ منازل کی تعداد :*  امام حسینؑ نے مکہ سے کوفہ تک 18 منزلیں...
❤️ 😭 😢 🙏 🫀 😂 ❤‍🩹 👍 🚩 143

Comments