
Hamara Hazara
May 13, 2025 at 12:52 PM
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نئی نسل کو جھوٹے پروپگنڈے اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیئے سرکاری و نجی اداروں کو مشترکہ جدوجہد کرنی ہوگی ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں ان کی سرپرستی اور راہنمائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میٹرکس کے بانی اور سی ای او حسن نثار کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میٹرکس کی خدمات لائق ستائش ہیں نوجوانوں کی بہتری کے لیئے کئے گئے اقدامات میں گورنر ہاؤس آپکو مکمل تعاون فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ میٹرکس یوتھ انگیجمنٹ اور وویمن امپاورمنٹ کے حوالہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے لیئے خصوصی کانفرنس کاانعقاد کرے جس کے لیئے گورنر ہاؤس بھرپور تعاون فراہم کرے گا ، اس موقع پر میٹرکس کے بانی سی ای او حسن نثار نے گورنر خیبرپختونخوا کو بتایا کہ دو ہزار دو میں قائم ہونے والی میٹرکس پاکستان ملک کی سب سے بڑی نوجوانوں پر مبنی تنظیموں میں سے ایک بن چکی ہے جو تعلیم، ٹیکنالوجی اور میڈیا کی آگاہی کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ یہ ادارہ ہزاروں نوجوانوں کو تربیت دے چکا ہے اور نچلی سطح پر ڈیجیٹل گورننس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کی میڈیا ٹیم کے ممبران سیدہ ایمن کامران اور سید ندیم شاہ کی کاوشوں اور کام کو انتہائی مثالی قرار دیا ، میٹرکس کی خدمات اور کردار پر گورنر خیبرپختونخوا نے حسن نثار کو تعریفی سند اور یادگاری شیلڈ سے نوازا۔ یہ اعزاز انہیں حکومت کے ساتھ تعاون، کم وسائل والے سرکاری اداروں کی مدد، اور گورنر ہاؤس کی ڈیجیٹل موجودگی کو بہتر بنانے پر دیا گیا۔

❤️
🇵🇰
2