
اَرمُغانِ ھند 🇮🇳 Indian & Gaza Palestine Urdu اردو News WhatsApp Status Channel عزة فلسطين الجزيرة
June 9, 2025 at 03:29 PM
*ایک اور قافلہ روانہ*❤️
"غزہ کی جانب جا رہے ہیں، کروڑوں عوام کی صورت میں"
تیونس میں فلسطین کی حمایت میں زبردست جوش و خروش، محاصرہ شکن قافلے کی والہانہ رخصتی۔
تیونس میں عوام نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ایک محاصرہ شکن قافلے کو جذبۂ ایمانی اور نعرۂ تکبیر کے ساتھ رخصت کیا۔
یہ قافلہ غزہ پر جاری اسر__ائیلی محاصرے کو توڑنے اور انسانی امداد لے جانے کے مقصد سے رفح بارڈر (جو مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان واقع ہے) کی طرف روانہ ہو رہا ہے۔
قافلہ روانگی کے وقت تیونسی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مرد، خواتین، نوجوان، حتیٰ کہ بچے بھی ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز لیے ہوئے موجود تھے، جن پر "Free Palestine" اور "Stop the Genocide" جیسے نعرے درج تھے۔
عوام کے "على غزة رايحين شعوب بالملايين" (یعنی "ہم غزہ جا رہے ہیں، کروڑوں عوام کی شکل میں") جیسے نعروں سے فضا گونج رہی تھی، جو اس بات کا اظہار تھا کہ فلسطین کی آزادی کا مطالبہ صرف چند افراد کا نہیں بلکہ پوری امت کا مطالبہ ہے۔
* *قافلے کی نوعیت:*
یہ قافلہ امدادی سامان، ادویات، خوراک، اور طبی آلات پر مشتمل ہے، جو جنگ زدہ غزہ کے شہریوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی اس کا مقصد بین الاقوامی برادری کو یہ پیغام دینا ہے کہ فلسطین تنہا نہیں، اور عر___ب و مسلم اقوام اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
* *سیاسی و اخلاقی پیغام:*
قافلے کی روانگی صرف انسانی امداد تک محدود نہیں بلکہ اس میں ایک مضبوط سیاسی اور اخلاقی پیغام بھی شامل ہے — یہ کہ تیونس کے عوام نہ صرف اسر___ائیلی جار__حیت کو مسترد کرتے ہیں، بلکہ فلسطینی مزا__حمت کو جائز اور ضروری سمجھتے ہیں۔
* *ردِعمل:*
سوشل میڈیا پر اس منظر کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں تیونس کے شہریوں کی آنکھوں میں آنسو، لبوں پر دعائیں، اور زبان پر انقلابی نعرے صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔
عالمی سطح پر اس اقدام کو عوامی شعور اور فلسطینی کاز کے لیے تیونس کی عوامی وابستگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔
تحریر ضیاء الرحمٰن چترالی
https://www.facebook.com/share/v/168T5yginq/
❤️
7