Junaid akbar

Junaid akbar

2.1K subscribers

Verified Channel
Junaid akbar
Junaid akbar
June 8, 2025 at 07:43 AM
‏دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحٰی اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ :صوبائی صدر جنید اکبر خان ‏آج ہم ان شہداء کو بھی یاد کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں، اور ان بہادر لوگوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے جو آج بھی حق و سچ کی راہ میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ ‏ہمارے قائد عمران خان، ان کی زوجہ بشریٰ بی بی اور بے شمار کارکن آج بھی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، صرف اس لیے کہ وہ ایک آزاد، خودمختار اور عدل و انصاف پر مبنی پاکستان کے لیے کھڑے ہیں۔ ‏یہی وہ اصل قربانی ہے جس کا سبق ہمیں عید الاضحیٰ کے دن ملتا ہے — اللہ کی راہ میں ہر قسم کی تکلیف کو خندہ پیشانی سے قبول کرنا، اور حق و انصاف کے قیام کے لیے ثابت قدم رہنا۔ ‏اللہ تعالیٰ ہماری قربانیاں قبول فرمائے، ہمارے ملک کو عدل و انصاف کی راہ پر ڈالے، اور تمام مظلوم قیدیوں کو رہائی عطا فرمائے۔ ‏منجانب: جنید اکبر خان ‏صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ https://x.com/junaidakbarmna/status/1931165837718598081?s=46&t=36HVY03z9tjLXV17BS8QdA
❤️ 👍 😂 14

Comments