
Faisal Khan Tarakai
May 13, 2025 at 07:02 AM
صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول حیات آباد پشاور کا اہم دورہ
صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی اسکول پہنچے تو اساتذہ اور طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے اسکول میں جاری سالانہ انٹر امتحانات کا تفصیلی معائنہ کیا، امتحانی ہالز کا دورہ کیا اور طلبہ کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
وزیر موصوف نے امتحانی عملے، نگران اساتذہ اور اسکول انتظامیہ سے ملاقات کی اور شفاف، منصفانہ اور پرسکون امتحانی ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم اور یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
#faisaltarakai #kpeducation #kpexams
👍
3