
Faisal Khan Tarakai
May 13, 2025 at 11:48 AM
صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی نے آج پشاور سٹی میں واقع گورنمنٹ اسامہ ظفر ہائیر سیکنڈری اسکول نمبر 2 کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ اسپیشل سیکرٹری تعلیم عبدالباسط، ڈائریکٹرس ایجوکیشن ناہید، کمشنر پشاور ریاض محسود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیر تعلیم نے اسکول میں جاری سالانہ انٹر امتحانات کے سلسلے میں امتحانی ہالز کا تفصیلی معائنہ کیا، طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور امتحانی عملے و نگران اساتذہ سے ملاقات کی۔
وزیر taleem نے اسکول کی کلاس رومز کا بھی دورہ کیا، تدریسی عمل کا جائزہ لیا اور طلبہ سے ان کے تعلیمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے شفاف، منصفانہ اور پرسکون امتحانی ماحول کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں معیاری تعلیم اور یکساں مواقع کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
#faisaltarakai #kpeducation #kpexams
👍
1