Faisal Khan Tarakai

Faisal Khan Tarakai

1.6K subscribers

Verified Channel
Faisal Khan Tarakai
Faisal Khan Tarakai
May 24, 2025 at 09:56 AM
صوبائی وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل خان ترکئی نے ضیاء الدین یوسفزئی اور ملالہ فنڈ کی عالمی و پاکستانی ٹیم سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بچیوں کی تعلیم کو ترجیح دیتی ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ملالہ فنڈ کے ساتھ اشتراک سے تعلیمی مساوات، پالیسی اصلاحات اور لڑکیوں کے لیے محفوظ و معیاری تعلیم کے فروغ میں مدد ملے گی۔ وزیر تعلیم نے ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے لیے عالمی سطح پر جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور ملالہ فنڈ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ دنیا بھر میں بچیوں کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ملاقات کے اختتام پر انہوں نے ضیاء الدین یوسفزئی اور ملالہ فنڈ کی ٹیم کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔ #girlseducation #malalafund #educationforall #kpeducation #faisaltarakai #empowerthrougheducation #educationequality #malalayousafzai
❤️ 🇵🇸 👍 4

Comments