Faisal Khan Tarakai

Faisal Khan Tarakai

1.6K subscribers

Verified Channel
Faisal Khan Tarakai
Faisal Khan Tarakai
May 24, 2025 at 02:33 PM
لندن: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے یونیورسٹی آف کیمبرج کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد صوبے میں اساتذہ کی تربیت، طلباء کی اسسمنٹ، اور ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ یہ مفاہمتی یادداشت صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے دستخط کی، جو اس وقت ورلڈ ایجوکیشن فورم 2025 میں شرکت کے لیے لندن میں موجود ہیں۔ دستخط کی تقریب یونیورسٹی آف کیمبرج میں منعقد ہوئی، جس میں روڈ سمتھ (یونیورسٹی آف کیمبرج کے سی ای او)، سیکریٹری تعلیم مسعود احمد اور ایجوکیشن ایڈوائزر میاں سعد الدین نے شرکت کی۔ اس معاہدے کے تحت، یونیورسٹی آف کیمبرج خیبر پختونخوا میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، جدید اسسمنٹ طریقہ کار، اور ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن پروگرامز کے نفاذ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔ پاکستانی وفد نے کیمبرج یونیورسٹی کا دورہ کیا، وہاں جاری تربیتی و تعلیمی پروگرامز کا جائزہ لیا، اور تعلیمی ماڈلز پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ وفد نے ان جدید طریقہ کار کو خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام میں شامل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا:"ہم اپنے اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دینے اور طلبہ کی کارکردگی کا بین الاقوامی معیار کے مطابق جائزہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔ کیمبرج یونیورسٹی کے ساتھ ہمارا یہ اشتراک خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام میں جدت اور بہتری کا باعث بنے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ ارلی چائلڈہڈ ایجوکیشن جو کہ تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی سمجھتے ہوئے خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ ہمارے طلبہ و طالبات قومی و بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابیاں حاصل کر سکیں۔ یہ اشتراک حکومت خیبر پختونخوا کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جو عالمی تعاون کے ذریعے تعلیم میں بہتری اور انسانی وسائل کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ University of Cambridge @cambridgeuniversity #kpeducation #cambridgeuniversity #teachertraining #earlychildhoodeducation #educationreform #kpupdates #faisaltarakai #govtofkhyberpakhtunkhwa
Image from Faisal Khan Tarakai: لندن: محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے یونیورسٹی آف کیمبرج...
❤️ 🇵🇸 👍 💯 12

Comments