Faisal Khan Tarakai
                                
                                    
                                        
                                    
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 3, 2025 at 01:36 PM
                               
                            
                        
                            *صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے سنعت عبدالکریم تورڈیر، ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی اور ممبر صوبائی اسمبلی مرتضٰی خان ترکئی کا پیسکو  چیف سے ملاقات۔  صوابی کے بجلی مسائل کے حل پر تفصیلی گفتگو* 
صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی ، وزیرعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم تور ڈھیر، ممبر قومی اسمبلی شہرام خان ترکئی اور ڈیڈک چیئرمین و ممبر صوبائی اسمبلی مرتضٰی خان ترکئی نے پیسکو چیف سے ملاقات کی۔  اور صوابی کے بجلی مسائل بارے ان کو آگاہ کیا۔  وفد نے  پیسکو چیف کو صوابی میں کم ولٹیج ،ناروا لوڈ شیڈنگ اور ٹرانسفارمرز کی مرمت و دستیابی بشمول ضلع بھر میں پولز اور کیبلز کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔  انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر اور خصوصاً صوابی میں عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جائے اور صوابی کے بجلی سے متعلق دیگر مسائل کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں۔ 
وفد نے جہانگیرہ فیڈر، مانکی فیڈر، جلبئ فیڈر، پر کام تیز کرنے کی ہدایت متھرا فیڈر اور محب بانڈہ ترکئ فیڈر ،پرمولی فیڈر نارنجی فیڈر کو نوان کلی کرنل شیر کلے فضل آباد گریڈ اسٹیشن کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت دی گئی ۔  وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ 132 کے وی لائن دو بیان گرڈ سٹیشن کو رشکئی اکنامک زون کے ساتھ منسلک کیا جائے اور انبار گریڈ اسٹیشن پر کام تیز کیا جائے تاکہ صوابی کے بجلی کے جملہ مسائل پر قابو پایا جا سکے۔  وفد میں شامل عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے ان مسائل پر قابو پا کر صوابی کی رہائشیوں کو بھی بلاتعطل بجلی میسر ہوگی اور خصوصاً عوام کو بھی لو وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ سے ریلیف مل سکے گا انہوں نے کہاں کہ صوابی کے بجلی مسائل حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں پیسکو چیف نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اس ضمن میں دستیاب تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            ❤️
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                    
                                        7