خانقاہ حفیظیہ مکیہ کراچی
خانقاہ حفیظیہ مکیہ کراچی
June 4, 2025 at 08:18 PM
*کبھی غور کیا؟؟❓* *ایک دوست نے 5 لاکھ روپے کا آئی فون خریدا.* *سب نے کہا: "واہ یار بڑا زبردست فون ہے پارٹی کب دے رہے ہو؟"* *دوسرے نے 50 لاکھ کی گاڑی لی لوگوں نے مبارکباد دی سیلفیاں بنائیں اور کہا "یار تُو تو چھا گیا ہے"* *کسی نے 5 کروڑ کا ایک کنال گھر بنایا دوست احباب اکٹھے ہوئے دعوت اڑائی دعائیں دیں "اللہ مزید برکت دے نصیب کرے"* *مگر ایک شخص نے صرف چند ہزار روپے کا قربانی کا جانور خریدا تو لوگ بول پڑے "ہمسائے کے پاس پہننے کو کپڑے نہیں بچوں کی فیس نہیں کھانے کو روٹی نہیں اور تم اتنے مہنگے بکرے خرید رہے ہو؟ یہ پیسے غریبوں کو دے دیتے"* *ذرا ٹھہریے!* *جب آئی فون گاڑی بنگلہ خریدا جا رہا تھا تو "غریبوں" کی یاد کیوں نہ آئی؟* *تب کوئی نہیں بولا کہ "یہ پیسہ کسی یتیم کو دے دو کسی بیوہ کی مدد کر دو"* *جب بات اللہ کی رضا کے لیے کی جانے والی سنتِ ابراہیمی کی آتی ہے تو تمہیں "خدمت خلق" اچانک کیوں یاد آ جاتی ہے؟* *یہ دوغلا معیار آخر کب تک؟ جب مال دنیا پر خرچ ہو تو واہ واہ اور جب اللہ کی راہ میں خرچ ہو تو نصیحتیں اور طعنے؟* *یاد رکھو.* *قربانی کوئی فضول خرچی نہیں یہ جذبہِ ایثار ہے عبادت ہے رب کی رضا کا ذریعہ ہے.* *
Image from خانقاہ حفیظیہ مکیہ کراچی: *کبھی غور کیا؟؟❓*  *ایک دوست نے 5 لاکھ روپے کا آئی فون خریدا.* *سب نے ...
👍 ❤️ 3

Comments