
خانقاہ حفیظیہ مکیہ کراچی
June 10, 2025 at 06:37 PM
بچوں کی تعلیم و تربیت کا انداز
حضرت مفتی نظام الدین شامزئی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
> "بچوں کی ایسی تعلیم و تربیت جس سے وہ باعمل مسلمان بن جائیں، والدین کے فرائض میں شامل ہے۔"
قرآن کریم میں سورۃ لقمان میں حضرت لقمان علیہ السلام کی نصیحتوں سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کا منہج درج ذیل ترتیب سے ہونا چاہیے:
1- عقیدے کی تربیت:
سب سے پہلے بچے کے دل و دماغ میں توحید، نبوت، آخرت اور اسلامی عقائد کو مضبوطی سے بٹھایا جائے۔
2- اعمال کی تربیت:
اس کے بعد نماز، روزہ، سچائی، امانت داری، دیانت، اور دیگر اسلامی اعمال کی عملی تربیت دی جائے۔
3- حقوق کی ادائیگی کی تربیت:
والدین، اساتذہ، رشتہ داروں، پڑوسیوں، اور عام انسانوں کے حقوق پہچاننے اور ادا کرنے کا شعور دیا جائے۔
4- معاشرتی اور انسانی آداب کی تربیت:
روزمرہ زندگی کے آداب، گفتگو، لباس، اخلاق، مہذب رویہ، اور حسنِ سلوک جیسے امور کی تعلیم دی جائے۔
*فلاح دارین واٹس ایپ گروپ لنک*
https://chat.whatsapp.com/FCCiX6fhzUcGjQws7I7Jsw
*فلاح دارین فیس بک پیج لنک*
https://www.facebook.com/share/18jeV3M92x/?mibextid=qi2Omg
🌹 ✍🏻ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
🤲
🫀
2