BazmeAkhwat ♡ AyeshSiddiQi
BazmeAkhwat ♡ AyeshSiddiQi
June 10, 2025 at 08:38 AM
تحریر محمد فاروق بھٹی لڑکی کی شرٹ پر انگلش میں کچھ لکھا ھے 22 سالہ سویڈش لڑکی سمیت بارہ بیوقوفوں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ھے۔ یکم جون کی دوپہر ان کا بحری جہاز اٹلی کے ساحل سسلی سے روانہ ہوتا ھے ' ان کے پاس ادویات، بریڈ اور بسکٹ ہیں، دودھ اور مرہم پٹی کا سامان ھے، پینے والا پانی ھے' اور یہ دو ہزار کلومیٹر دور ایک زخمی اور محاصرہ زدہ شہر کے مظلوموں کی مدد کو نکلے ہیں۔ اس فوٹیلا پر سویڈن کی گریٹا تھنبرگ سوار ھے، جرمنی کی یاسمین ایسر' فرانس کے آندرے' پاسکل، ریوا ویارڈ اور یانس ھے' سپین سے سرگیو توربیو ھے، نیدرلینڈ سے مارکو وان' برازیل سے تھیاگو ایولا ھے' ترکیہ سے حسین صویب ھے اور یورپی یونین کی ممبر پارلیمنٹ ریما حسن ھے جبکہ الجزیرہ کے فرانسیسی صحافی عمر فائید بھی اس قافلے کا حصہ ہیں۔ بارہ لوگ اور کھلا سمندر ۔۔۔ آٹھ دان رات مسلسل سفر ۔۔۔ انجام سے بےخبر ۔۔۔ منزل کو رواں دواں ۔۔۔ ان کو علم ھے کہ 31 مئی 2010 کو اکتالیس ملکوں کے والنٹیرز کے فریڈم فلوٹیلا کے ساتھ کیا ہوا تھا ۔۔۔ اس پر بحری اور فضائی حملے میں 9 والنٹیرز مارے گئے تھے' پاکستانی صحافی سید طلعت سمیت سینکڑوں گرفتار ہو کر تشدد کا نشانہ بنے تھے لیکن پھر بھی آج درجن بھر "خواب دیکھنے والے" جنونی سمندر میں آگے بڑھتے موت کے منہ میں پہنچ گئے ہیں۔ تازہ ترین خبر یہ ھے کہ آج 9 جون کو منہ اندھیرے اس جہاز پر حملہ کر کے گریٹا تھنبرگ سمیت تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ھے۔ شاید کچھ زخمی ہیں یا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ محصور شہر کے باسیوں سے ان کا رشتہ کیا ھے؟ ان سب کے کندھوں پر خاص رومال کوفیہ ھے' جہاز پر سرخ تکون والا چار رنگا پرچم لہرا رہا ھے' ۔۔۔ یعنی اتنی اعلانیہ محبت کہ عقل دنگ رہ جائے' ۔۔۔ ہیں نا بیوقوف لوگ؟ موت کے مسافر ۔۔۔ دو تین کے علاوہ باقی سب غیر مسلم ۔۔۔ یہ چاہتے تو اس پُر خطر سفر پر نہ نکلتے' گھر بیٹھ کر باربی کیو انجوائے کرتے' ڈرنک کرتے ڈانس کرتے اور زندگی کو پرلطف بناتے' لگتا ھے کہ یہ سب گریٹا تھنبرگ کے جھانسے میں آ گئے ہیں' یہ لڑکی تو بچپن ہی سے پاگل ھے' محض پندرہ سال کی عمر میں 2018ء میں سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے اکیلی دھرنے پر بیٹھ گئی تھی کہ حکومت سکولوں میں ماحولیاتی ضابطوں پر عمل کرے۔ دیوانوں کی دنیا اور ہوتی ھے #gazagenocide #freedomflotilla #peaceforpalestine #un #gretathunberg
Image from BazmeAkhwat ♡ AyeshSiddiQi: تحریر محمد فاروق بھٹی  لڑکی کی شرٹ پر انگلش میں کچھ لکھا ھے  22 سالہ س...
❤️ 😢 😭 🤲 👍 🫀 🎉 💗 💦 😂 84

Comments