
BazmeAkhwat ♡ AyeshSiddiQi
16.4K subscribers
About BazmeAkhwat ♡ AyeshSiddiQi
Know Me ↓ Who I am.....🤷🏻♀️ *Visit Our Facebook Profile* https://www.facebook.com/profile.php?id=100093022001336&mibextid=ZbWKwL *Follow Us On Instagram* https://instagram.com/ayeshsiddiqi2?igshid=NGExMmI2YTkyZg== *Subscribe Our YouTube Channel* https://youtube.com/@ayeshsiddiqi?si=M4gw871jFSxnBvx4 میں آپ کی ایڈمن عائش صدیقی یقینا ہماری فیس بک اور انسٹاگرام اکاونٹ وزٹ کرکے آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ ہم موبائل گرافک ڈیزائنر ہیں اور یوٹیوب چینل کی ویڈیوز بھی ہم نے موبائل پر تیار کی ہیں. اس فن کو سیکھنے اور سکھانے میں تقریبا 5 سے 6 سال کا عرصہ ہوچکا۔۔۔ میرا مقصد اس فن کو خود تک محدود رکھنے کے بجائے دوسروں کے ساتھ شئیر کرکے انہیں ہنرمند بنانا ہے۔ یہ دونوں کورسز آن لائن مختلف اوقات میں کروائے جاتے ہیں جو خواتین ، بچیوں اور 15 سال تک کے لڑکوں کے لیے خاص ہیں. کورس کے آغاز کا کوئی خاص وقت مقررہ نہیں جب بھی یہ کورسسز ہونگے آپ کو اسی چینل میں اطلاع دی جائے گی۔ کورس کی تفصیلات کے لیے آپ ہمارے اکاونٹ پر بھی رابطہ کرسکتی ہیں۔ ------------------------------- Join our WhatsApp channels now! Find peace and guidance! Get daily Islamic quotes, reminders & motivation; https://whatsapp.com/channel/0029VaDgjw8AzNc58S3LFN1H *BazmeAkhwat (Islamic) ♥️🕋✨️* ----------------------- Poetry for the soul, words for the heart. https://whatsapp.com/channel/0029VaCczODL2ATrjnSrjQ0b *Aesthetic PoetryVibes🌸🖤🥂* Share with others and make their day!🫂
Similar Channels
Swipe to see more
Posts

♡ اللہ تعالیٰ سے ایسا شوہر مانگیں جو آپ کو راحت دے، آپ کی عزت کرے! ~ 🤲🏻🌸🍃🕊


..... زندگی کسی کی کامل نہیں ہوتی اللہ کی نعمتیں میسر کردہ ہو یا غیر میسر پس ہمیں ہر چیز پر اللہ کا شکر گزار رہنا چاہیے...!! ~ 🌸🍃


*SummerVocations☀️= Skill Up🪜* Boost Your Creativity this Summer🤩Enroll in Our 40 Days Online Android📱Graphic Designing Course🤹🏻♀️ For Females & Kids Only👩👦👦 For Further Info, Contact Us *What'sapp* : 0311 0545024


انڈین ٹی وی چینل انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات میں ایئر پورٹ کے قریب ایک مسافر طیار کریش کر گیا۔ جمعرات کو گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ پر ایک ایئر انڈیا کا طیارہ کریش گِر کر تباہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارے میں 242 مسافر سوار تھے جو لندن جا رہا تھا ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ #India #PlaneCrash #PessangerPlane #News


دل بے چین ہو تو قرآن سنیے۔ یہ وہ آواز ہے جو صدیوں سے روحوں کو سکون دے رہی ہے...!! #QuranRecitation🤍🕊

تحریر: یوسف سراج یہ ائیر انڈیا کا بوئنگ 787 تھا۔ جو انڈین ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیر پورٹ سے ابھی ابھی اڑا تھا۔ 625 فٹ کی بلندی پر موجود اس جہاز کو رن وے کو چھوڑے ابھی صرف دو منٹ ہوئے تھے کہ ائیر کنٹرول روم کو پائلٹ کی طرف سے مے ڈے کی آخری کال موصول ہوئی۔ پھر رابطہ کٹ گیا اور کاک پٹ میں ہمیشہ کے لیے خاموشی چھا گئی۔ طیارے میں عملے سمیت 242 مسافروں میں سے 169 انڈین 53 برطانوی اور 7 پرتگالی اور ایک کینڈین شہری سوار تھے۔ یہ لندن جا رہے تھے، جانے کیا کیا خواب، کتنے منصوبے اور دلوں پر کتنے بوجھ اور ذمے داریاں لیکر۔۔ کچھ لندن واپس پلٹ رہے ہوں گے، کچھ پہلی دفعہ لندن دیکھنا چاہ رہے ہوں گے۔ ٹکٹ خریدتے،بروقت ائیر پورٹ پہنچتے، اپنوں سے الوداعی گلے ملتے اور لندن اترنے کے بعد کے منصوبے بناتے وقت ان میں سے کوئی نہ جانتا تھا کہ ابھی صرف دو منٹ میں جب جہاز چھ سو فٹ کی بلندی پر ہوگا تو وہ ہمیشہ کیلئے یوں گرے گا کہ پھر ان مسافروں کے لاشے ہی اٹھیں گے۔ وہ بھی دوسروں کے کندھوں پر۔ جاتے جاتے جہاز ان لوگوں کی بھی زندگی لے گیا جو اس جہاز پر سوار بھی نہیں تھے۔جہاز ائیرپورٹ کے باہر واقع ڈاکٹرز کے ہاسٹل پر گرا۔ یہ جانے کہاں کہاں سے میڈیکل پڑھنے آئے ہوئے سٹوڈنٹ تھے، جو میڈکل پڑھ رہے تھے تاکہ دوسروں کی جانیں بچا سکیں۔ مگر یہ خود کو بھی نہ بچا سکے۔ یہی اس زندگی کی حقیقت ہے، یہ زندگی اتنی ہی ناپائیدار ہے۔ انسان کی بہت کچھ ہونے سے کچھ نہ ہونے تک اتنی سی اوقات ہے۔ مودی ٹرمپ اور نیتن یاہو جیسے سیاست دان ایسے ہی انسان کے خاتمے کیلئے جنگوں میں اتنا بارود پھونکتے ہیں، انسان تو ایسے ہی مر جاتا ہے،کبھی سفر پر، کبھی بستر پر اور کبھی غزہ میں بھوک سے۔۔ پھر آخر کیوں انسان کو مارنے کیلئے جنگوں پر اربوں ڈالر پھونک دئیے جاتے ہیں؟ #یوسف_سراج

. 🤍....جب دل اللّٰہ سے مل جاتے ہیں تو راحت اور سکون قلب نصیب ہونے لگتا ہے انسان کو اللّٰہ کی طرف آنے میں جلدی کرنی چاہیے 🌸....کیوں کہ جو راحت اور سکون اللہ کی ذات انسان کو دیتی ہے دنیا کی کوئی چیز نہیں دے سکتی. 🗝اپنے آپ کو اللّٰہ کے سپرد کر کے تو دیکھیں وہ ایسے نوازے گا آپ کی سوچ بھی نہیں ہے گی...!! 🕋وہ ذات منتظر ہے کب میرا بندہ میرے پاس آئے اس کے دربار میں جا کر دیکھو معاف کر دے گا تمہاری ہر ایک خطا...!!

آج بیگم سےازراہ مذاق کہا: بیوی کو صحرا میں چھوڑ آنا بھی سنت ابراہیمی ہے!!! برجستہ جواب ملا: آگ میں کودنا بھی سنت ابراھیمی ہے پہلے وہ کرلیجیے بچ گئے تو صحرا میں بھی چھوڑ آنا۔😎🤣

.... *سلف صالحین کہا کرتے تھے:* آسمان سے اُترنے والی سب سے انمول چیز: توفیق ہے اور زمین سے (آسمان کی جانب) چڑھنے والی سب سے انمول چیز: اخلاص ہے! (التحبير شرح التحرير : 62)

♡ آپ ﷺ ، چاندنی رات میں چاند سے بھی زیادہ خوبصورت تھے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم🫀♥️