Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
May 16, 2025 at 09:43 AM
*چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس, ابتدائی و ثانوی تعلیم سے محروم بچوں کا سکول داخلہ یقینی بنانے کے لئے حکمتی عملی پر غور*
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ایسے بچوں جو ابتدائی و ثانوی تعلیم سے محروم ہیں کا سکولوں تک رسائی یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
ٹیم ابتدائی و ثانوی تعلیم، منصوبہ بندی و ترقیات اور محنت محکموں کے افسران پر مشتمل ہوگی جس میں یونیسف کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ یہ ٹیم ایک ماہ کے اندر تفصیلی لائحہ عمل اور پلان پیش کرے گی۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری محنت اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ابتدائی و ثانوی تعلیم سے محروم بچوں کا مسئلہ انتہائی اہم نوعیت کا حامل ہے جس کے حل کے لئے مربوط اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔چیف سیکرٹری نے اس بات پر زور دیا کہ اس اہم مسئلے کے حل کے لئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، جن میں سرکاری محکمے، ڈونرز، والدین اور دیگر شراکت دار شامل ہیں، کو اعتماد میں لیا جائے۔
چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ ٹیم ایسے اقدامات بھی ترتیب دے جن کو نئے مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جاسکے تاکہ بتدریج اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔ انہوں نے واضح ٹائم لائنز کے ساتھ ایک منظم حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔ایک مربوط منصوبہ بندی کی تیاری سے نہ صرف اؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد میں واضح کمی آئے گی بلکہ تعلیمی معیار اور شرح میں بھی واضح بہتری ہوسکتی ہے۔
اجلاس میں صوبائی حکومت کی اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبے کے ہر بچے کو ابتدائی و ثانوی تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے۔
❤️
❤
😢
5