
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
May 23, 2025 at 09:17 AM
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے پولیس سروسز ہسپتال پشاور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر صوبہ بھر میں میں 26 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ 26 مئی کو باضابطہ طور پر شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبے بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 73 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبرپختونخوا نے انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مہم کے کامیاب انعقاد کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 35,465 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
❤️
4