
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
May 27, 2025 at 01:52 PM
*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت ہاوسنگ، زراعت اور ابتدائی و ثانوی تعلیم کے محکموں میں گڈ گورننس روڈ میپ کے ایکشن پلانز پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔*
چیف سیکرٹری نے محکمہ ہاؤسنگ کے گڈ گورننس روڈ میپ میں کمرشل ہاؤسنگ، ہائی رائز، اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر پیش رفت کو تیزکرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے ہاؤسنگ منصوبوں میں گرین سپیسز کو لازمی قرار دئے جانے کے ا قدام کو اہم قرار دیا اور ہدایت کی کہ گرین سپیسز میں پودے اور درخت لگائے جائیں۔ انہوں نے اس کاوش کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ہاؤسنگ کی ڈیجیٹائزیشن پر بھی گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت کام کیا جائے گا تاکہ شفافیت کے عنصر کو فروغ مل سکے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے گڈ گورننس روڈ میپ جائزہ لیتے ہوئے چیف سیکر ٹری نے معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے جامع اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔انہوں نے نقل کی روک تھام کے لئے طلبہ اور والدین کی آگہی اور امتحانی مراکز کے سخت مانیٹرنگ کے لئے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے گڈ گورننس روڈ میپ میں سکولوں میں 100 فیصد ضروری انفراسٹرکچر اور فرنیچر کی دستیابی، ہر ضلع میں دو اچھی کارکردگی والے سکولوں کی سینٹر آف ایکسیلینس میں تبدیلی، دس ہزار سے زائد سکولوں میں کلاس رومز کی تعمیر، 1500 خراب کارکردگی والے سکولوں کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آوٹ سورسنگ، پانچویں جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے ٹیبلٹ کے ذریعے ٹیسٹنگ، تمام ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور انٹرنیٹ کی دستیابی، آوٹ آف سکول چلڈرن کی تعداد میں 50 فیصد کمی، بندوبستی اضلاع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاونڈیشن کے ذریعے 200 نئے سکولوں کا قیام، جنوبی اضلاع کے ایک لاکھ سے زائد بچوں کے لئے تعلیمی کارڈ پیکج، چار کھیلوں کے بڑے مقابلوں کا انعقاد، پرائمری سکولوں میں کم از کم چار اساتذہ کی دستیابی، اساتذہ کی 90 فیصد حاضری، ایجوکیشن انٹرنشپ پروگرام کے تحت 2500 انٹرنیز کو کلاس روم ٹیچنگ ٹریننگ، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹریننگ کی سہولیات، تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اساتذہ کی لائسینسنگ، امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، سکولوں کیلئے مانیٹرنگ سکواڈز، سکولوں کے بچوں اور والدین کیلئے آگاہی مہم اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے سخت اقدامات جیسی اہم ریفارمز شامل ہیں۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے محکمہ ذراعت کے گڈ گورننس روڈ میپ کا بھی جائزہ لیا اورصوبے میں زراعت کی ترقی کے لئے تحقیق اور ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ ذراعت کے گڈ گورننس روڈ میپ میں ڈیجیٹائزیشن کے اقدامات،50 فیصدخواتین کی شمولیت کے ساتھ 50 ہزار کسانوں کی تربیت، 15ہزار ایکڑ کلچرل ویسٹ کو سولرائزڈ ٹیوب ویلز، سوئل کنزرویشن اور واٹر مینجمنٹ سے قابل کاشت بنانا، 8ہزار زرعی ٹیوب ویلز کی سبسڈائزڈ زرعی فنانسنگ کے ذریعے سولرائزیشن، 20,ہزار فارمز کو جدید آلات سے لیس کرنا، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے پھلوں کی ڈیمانڈ کیلئے ایک ہزار ماڈل باغات لگانا، اعلیٰ قسم کی سبزیوں کیلئے 5ہزار زرعی سٹرکچرز کا قیام شامل ہے۔ اسکے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت زراعت کے شعبے میں انڈسٹری لنکجز، فصلوں کے حوالے سے ریسرچ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں کھیتی باڑی کے فروغ کے اقدامات شامل ہیں۔ کیڑوں اور بیماریوں سے فصلوں کے تحفظ، زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال جیسے اقدامات بھی محکمہ ذراعت کے گڈ گورننس روڈ میپ کا حصہ ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں محکموں کے ایکشن پلانز تیار ہیں، جن میں ذمہ داریاں واضح طور پر متعین اور ٹائم لائنز طے کر دی گئی ہیں تاکہ بروقت عملدرآمد یقینی بنا تے ہوئے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ گڈ گورننس روڈ میپ میں تمام محکمے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور وہ اس روڈ میپ کے اہداف کے حصول کیلئے بنائے گئے ایکشن پلانزپر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوام کو گڈگورننس روڈ میپ کے ثمرات پہنچ سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
❤️
❤
👍
8