
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
May 29, 2025 at 10:44 AM
قز۔ ریجنل آفیسر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن بنوں
ہینڈاوٹ: 29 مئی 2025
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ضلع بنوں کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں نئے میٹنگ روم کا افتتاح کر دیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر بنوں کے دفتر میں اج نئے تعمیر شدہ میٹنگ روم کا افتتاح کر دیا
اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ، ڈپٹی کمشنر بنوں محمد فہیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آمین اللّٰہ خان، اور شمس الزماں،چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس بی، اسسٹنٹ کمشنر و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
قبل ازیں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے مختلف محکموں کے مقامی سربراہان سے انکے کارکردگی انتظامی امور، عوامی سہولیات، ترقیاتی منصوبوں اور گورننس سے متعلق معاملات پر تفصیلی آگاہی حاصل کی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سہولیات و ریلیف دینے کے عمل کو مزید بہتر بنائیں۔
❤️
2