Asif Mahmood
May 13, 2025 at 02:13 PM
کچھ تصویریں شاہکار ہوتی ہیں ۔ سراپا حسن ۔ ان کی مٹھاس لاشعور میں ایسے اترتی ہے جیسے سورج کی کرن سیپ کے دل میں اترتی ہے۔
یہ ابھی ایک ایسی ہی تصویر تھی ۔ پاکستانی فوج دشمن پر میزائل فائر کر نے کی تیاری کر رہی تھی اور کچھ لوگ مزے سے پاس ہی پتھلڑ مار کر بیٹھے تھے۔ یہ دیہاتیوں کے بیٹھنے کا ایک خاص انداز ہے ، دنیا سے بے فکرا انداز۔ ہم بھی ایسے ہی کبھی نہر کنارے بیٹھ جایا کرتے تھے کبھی سڑک کے کنارے۔
کتنی اپنائیت ہے اس تصویر میں ، جیسے دشمن پر میزائل صرف فوج نے نہیں بلکہ عوام اور فوج نے مل کر چلائے ہوں ۔
۔۔۔۔۔
آصف محمود
❤️
👍
🇵🇰
♥
❤
🌸
💐
💞
🤍
82