شیطانیاں
                                
                            
                            
                    
                                
                                
                                June 6, 2025 at 06:36 AM
                               
                            
                        
                            مسکرائیں ، دنیا کے سارے غم آپکی ملکیت تھوڑی ہیں 😂
راستے میں بائیک پر جا رہا تھا کہ ایک انکل اور آنٹی کو دیکھا جو کچھ پریشان سے نظر آ رہے تھے، ہر آتے جاتے فرد کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے تھے۔ دل نے کہا رُک جاؤ، میں نے فوراً بریک لگائی اور خیریت پوچھی۔ انکل بولے:
"گاڑی لاک ہو گئی ہے، اور چابی اندر ہی رہ گئی ہے۔"
ان کی بات سنتے ہی میرے اندر کا ’مسٹر حلّو‘ بیدار ہو گیا۔ سوچا، کچھ نہ کچھ تو کرنا ہی پڑے گا۔ کچھ دیر دماغ لڑانے کے بعد ایک ترکیب سوجھی۔ گاڑی کے شیشے کے کنارے سے ربڑ نکالا، ایک مضبوط دھاگا نکالا، اس میں ڈھیلا سا پھندا بنایا اور بڑی احتیاط سے اسے اندر کی طرف ڈالا۔ کافی محنت اور چالاکی کے بعد پھندا لاک میں پھنس گیا۔
ایک جھٹکا دیا... اور کَلِک کی آواز کے ساتھ لاک کھل گیا!
انکل نے مسکرا کر شکریہ ادا کیا، میں بھی دل ہی دل میں خود کو ’روڈ پر نکلا انجینیئر‘ سمجھتے ہوئے بائیک کی طرف بڑھا ہی تھا کہ پیچھے سے آنٹی کی مدھم سی آواز کانوں سے ٹکرا گئی:
 *"مجھے تو لگتا ہے کوئی پکا چور ہے!" 💯* 😭😭
                        
                    
                    
                    
                    
                    
                                    
                                        
                                            😂
                                        
                                    
                                        
                                            😮
                                        
                                    
                                        
                                            🐓
                                        
                                    
                                        
                                            👍
                                        
                                    
                                        
                                            😢
                                        
                                    
                                        
                                            🙏
                                        
                                    
                                        
                                            
                                        
                                    
                                    
                                        37