
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 9, 2025 at 05:13 PM
🟥 پاکستان کی دفاعی برتری: SCALP کروز میزائل کی فضاء میں تباہی نے جنگی توازن بدل دیا-
▪️ پاکستان اور بھارت کے درمیان '6 سے 10 مئی 2025' کے درمیان ہونے والے معرکے کو "اکیسویں صدی کی جدید جنگ" کا ایک 'ٹریلر' مانا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے دفاعی ماہرینِ اس معرکے میں استعمال ہونے والے اسلحے، ٹیکنیکس اور ان کے نتائج کا بغور مشاہدہ کر کے مستقبل کی جنگوں میں مختلف ممالک کی ممکنہ کارکردگی کے تزویراتی گوشوارے تیار کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں ایک دفاعی پیش رفت کا عالمی میڈیا میں خاصا چرچا ہے۔جو ہے پاکستان کی جانب سے بھارتی SCALP کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دینا۔
▪️ بھارت کی جانب سے پاکستان کے سرگودھا ائیر بیس پر داغا جانے والا SCALP، جسے Storm Shadow بھی کہا جاتا ہے، ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا کروز میزائل ہے۔ جسے صرف 'رافال اور یورو فائیٹر ٹائیفون' جیسے جدید طیاروں سے فائر کیا جا سکتا ہے۔ یہ میزائل انتہائی مہنگا ہے، یہ stealth خوبیوں کا حامل ہے اور انتہائی لو لیول پرواز کر کے بھی ریڈار سے بچتا ہے اور بہت زیادہ درست نشانہ (target pinpoint accuracy) لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس کی رینج 500 کلومیٹر سے زائد ہے۔ اس لیے اسے دشمن کے انتہائی اہم اسٹریٹیجک اثاثوں پر حملے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
▪️ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ SCALP میزائل اب تک صرف چنیدہ نیٹو ممالک جیسے برطانیہ، فرانس، اور اٹلی کے زیرِ استعمال تھا۔ بھارت، فرانس سے یہ میزائل حاصل کرنے والا پہلا غیر نیٹو ملک بنا ہے۔ بھارت نے اسے پاکستان کے خلاف ایک "اسٹریٹیجک پریشر ٹول" کے طور پر متعارف کروایا تھا۔
🔸️ مگر پاکستان کی جانب سے 7 مئی کو اس میزائل کو دورانِ پرواز ہی نشانہ بنا کر تباہ کرنے کے دعوے نے بھارتی جنگی حکمتِ عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
▪️ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر پاکستان SCALP جیسے stealth اور low-level flying missile کو بھی ٹریک اور تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کے دیگر کروز اور بیلسٹک میزائلز، بشمول BrahMos، اب وہ دھمکی نہیں رہے جو کبھی سمجھے جاتے تھے۔
▪️ "براہموس"، جو بھارت اور روس کا مشترکہ منصوبہ ہے، دنیا کے تیز ترین سپرسانک کروز میزائل میں سے ایک مانا جاتا ہے، اور اسے پاکستان کے خلاف ایک "game-changer threat" سمجھا جاتا تھا۔ لیکن SCALP کی تباہی نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستانی ایئر ڈیفنس سسٹمز اب ایسے پیچیدہ اور تیز رفتار ہتھیاروں کا بھی مؤثر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اب تک یہ مانا جاتا تھا کہ SCALP جیسے میزائل کو دنیا کے صرف چند ممالک مثلا امریکہ، اسرائیل، روس اور چین ہی intercept کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن پاکستان کی جانب سے ایسا کیا جانا بہت ہی حیرت انگیز سمجھا جا رہا ہے۔ پاکستان کی یہ کامیابی نے نہ صرف بھارت کے مہنگے رافال طیاروں اور SCALP جیسے میزائل کی "deterrence value" کو کم کر دیا ہے، پاکستان کو یہ اعتماد دیا ہے کہ وہ کسی بھی سطح کی جارحیت کا مؤثر جواب دے سکتا ہے۔
▪️ واضع رہے کہ SCALP جیسے میزائل کو نشانہ بنانے کے لیے صرف ایک میزائل لانچر کافی نہیں ہوتا، بلکہ یہ کامیابی ریڈار نیٹ ورک، ڈیجیٹل ٹریکنگ، سگنل انٹیلیجنس اور الیکٹرانک وارفیئر کے مربوط نظام کی مرہونِ منت حاصل ہو سکتی ہے۔
🔸️ پاکستان کی حالیہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک کی دفاعی صلاحیت اب صرف روایتی جنگی طاقت تک محدود نہیں، بلکہ یہ 'ہائی-ٹیک ملٹری ڈیفنس آرکیٹیکچر' میں بھی دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کے برابر آ چکی ہے۔
🔸️ پاکستان دفاعی نظام کی جانب سے SCALP کی تباہی بھارت کے لیے صرف ایک 'مالی نقصان' نہیں بلکہ ایک 'اسٹریٹیجک دھچکا' ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق:
▫️ بھارتی فضائیہ کے مہنگے ترین پروگرامز کی "دھاک کمزور" ہوئی ہے
▫️ پاکستان نے "ڈیٹرنس (Deterrence) کی نفسیاتی برتری" حاصل کی
▫️ بھارت کو اپنے مہنگے مگر پاکستان کے خلاف غیر موثر ہتھیاروں کی افادیت پر "نظرِ ثانی" کرنا پڑے گی
▪️ برطانوی، فرانسیسی اور چینی دفاعی جرائد نے اس واقعے کو "game-changing interception" قرار دیا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ نے لکھا:
"If Pakistan can take down a SCALP in flight, South Asia’s balance of airpower is no longer tilted."
▪️ جبکہ الجزیرہ اور چائنا ڈیفنس ریویو نے کہا کہ پاکستان کی یہ کارروائی صرف ایک میزائل کی تباہی نہیں بلکہ "regional air deterrence" کی ازسرِ نو تشکیل ہے۔
▪️ SCALP کی تباہی نہ صرف پاکستان کے لیے ایک بڑی "تکنیکی اور عسکری کامیابی" ہے، بلکہ پورے خطے میں "طاقت کے نئے توازن" کی بنیاد بھی ہے۔
▪️ یہ واقعہ بھارت کے لیے ایک تنبیہ ہے۔
اور پاکستان کے لیے "سائبر-الیکٹرانک وارفیئر، میزائل ڈیفنس اور جنگی انٹیلیجنس" میں واضح برتری کا ثبوت ہے-
پاکستان زندہ باد

❤️
👍
🖕
8