
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 10, 2025 at 07:58 AM
یکم جون کو اٹلی کے ساحل سے روانہ ھونے والی امدادی کشتی میڈ لین نے گزشتہ 9 دنوں میں عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا ھے۔ 12 غیر مسلح افراد کی جانب سے شروع کی گئ اس مہم نے عالمی رائے عامہ کو بیدار کرنے اور ھر قسم کے نتائج سے بے پرواہ ھو کر ھمت اور جرات کی ایک تاریخ رقم کی ھے۔ان کی قربانی 80 لاکھ افواج رکھنے والی مسلم ممالک کی حکومتوں کے لیے سوالیہ نشان ھے۔
گریٹا تھنبرگ نامی یہ بچی دنیا میں ہمت کی علامت بن کر سامنے آئی ہے۔ ہر طرف اس کی تعریف ہو رہی ہے۔ ہر کوئی اس بارے رطب اللسان ہے
اور میں سوچ رہا تھا ہمارے ہاں بھی وہ ایک نوبل انعام یافتہ لڑکی تھی، وہ کیا ہوئی؟ بھوک سے مرتے بچوں اور عورتوں کے لیے اس کے لب کیوں سلے ہیں؟ اور اس سے بھی بڑا سوال یہ ذہن میں آ رہا ہے کہ بی بی سی کو غ ز ہ سے کہانی کہنے والی کوئی ایک بھی گلالئی کیوں نہ مل سکی۔