
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 11, 2025 at 06:26 PM
*آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے پبلک سنٹرک پولیسنگ وژن کے تحت سمر کیمپ کا انعقاد۔*
*چوہدری مجاہد حسین CCR JSN Newspk*
اسلام آباد پولیس لائنز میں سمر کیمپ 2025 کا افتتاح کردیا گیا۔ اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی نے پولیس سمر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ سمر کیمپ کے انعقاد کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور ایسی سرگرمیوں سے ذہنی نشو و نما میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہر سال تواتر سے سمر کیمپ کا انعقاد شہریوں کے پولیس پر بھرپور اعتماد کی بدولت ہورہا ہے۔ سمر کیمپ میں بچوں کو فٹ بال، گالف کی تربیت کے لئے پروفیشنل کوچز رکھے گئے ہیں۔ سمر کیمپ میں بچوں کو تیراکی، گھڑسواری، مارشل آرٹس، جمناسٹک، تیر اندازی، آبسٹیکلز، ان جسمانی سرگرمیوں کے علاؤہ سمر کیمپ کے بچوں کو Own Safety & Security، فرسٹ ایڈ اور ٹریفک رولز سے بھی روشناس کرایا جاتا ہے۔
ان سرگرمیوں سے بچوں کے درمیان مقابلے اور خود اعتمادی کی فضاء پیدا ہوتی ہے۔ سمر کیمپ بچوں کی جسمانی، ذہنی استعداد کو بڑھانے اور گھر سے باہر کے ماحول سے آشنا کراتا ہے۔ اسلام آباد پولیس یہ کیمپ سال 2002 سے منعقد کر رہی ہے۔ پولیس سمر کیمپ میں 4 سے 12 سال تک کے بچے حصہ لیتے ہیں۔
