
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 11, 2025 at 06:45 PM
*ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مختلف تھانوں کا دورہ*
*رپورٹ: چوہدری مجاہد حسین CCR – JSN News pk*
لاہور: ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے تھانہ گلشن اقبال، نوانکوٹ اور سبزہ زار کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات سمیت دیگر سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ "تھانے میں آنے والا ہر شریف شہری ہمارے لیے وی آئی پی ہے"۔
انہوں نے سختی سے خبردار کیا کہ اگر کسی بھی شہری کی بات نہ سنی گئی تو متعلقہ عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہے"۔
ایس پی نے حوالات میں زیر حراست افراد سے ملاقات کی، ان کی حالت اور حوالات کی صفائی کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت موجود ہیں"۔
ایس پی کے اس دورے کو عوامی خدمت اور تھانہ کلچر کی بہتری کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
