Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️
June 11, 2025 at 06:58 PM
*آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ* *رپورٹ: چوہدری مجاہد حسین CCR – JSN News pk* اسلام آباد: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی نے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ نے آئی جی اسلام آباد کو سیف سٹی پراجیکٹ کی تکنیکی صلاحیتوں، ریسپانس ٹائم، اور جرائم کی روک تھام میں اس نظام کے مؤثر کردار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل نگرانی کے نظام، ہائی ٹیک کیمروں، اور انٹیلیجنس فیڈز کے ذریعے جرائم کی بروقت نشاندہی اور کارروائیوں کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے سیف سٹی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف جرائم پر قابو پانا ممکن ہوا ہے بلکہ شہریوں میں اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: "سیف سٹی پروجیکٹ دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنے کا اہم ذریعہ ہے، اس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔" آئی جی نے ٹیم کو ہدایت دی کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سسٹم میں مسلسل بہتری لائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
Image from Pakistan🇵🇰 International📡🪩 News &Crime cell investigation👮 Ch Mujahid Hussain🌐 Info🇵🇰 Pk✍️✍️: *آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹ...

Comments