مٹھی میانوالی نیوز
مٹھی میانوالی نیوز
June 9, 2025 at 05:34 AM
*عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ظل شاہ کی ہمشیرہ کے گھر کا دورہ کیا،* جہاں انہوں نے ظل شاہ کے اہل خانہ، بزرگوں اور بچوں سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے بچوں کو شفقت سے گلے لگایا اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عید کی خوشیاں ظل شاہ کے خاندان کے ساتھ بانٹنے آئے ہیں، اور یہ رشتہ صرف جذباتی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی مضبوط ہے۔ آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی کہ ظل شاہ کی فیملی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کسی بھی موقع پر انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
Image from مٹھی میانوالی نیوز: *عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ظل شاہ...
❤️ 🖐 😡 👍 🖐️ 🙏 🦶 🍆 🎉 28

Comments