مٹھی میانوالی نیوز
مٹھی میانوالی نیوز
June 9, 2025 at 05:34 AM
*ساہیانوالہ مخبری کا شک ملزمان نے بہنوئی کو سرعام قتل کردیا* چک جھمرہ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے 43 ج،ب پیروآنہ میں خاندانی رنجش کے باعث عید کے تیسرے روز ایک لرزہ خیز قتل کی واردات پیش آئی، جہاں مخالفین نے اپنے حقیقی بہنوئی غلام محمد کو سرِ عام فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول غلام محمد ولد اللہ دتہ پر اس کے سالوں احمد یار اور خضر کو شک تھا کہ اس نے اپنے اشتہاری سالے، بالو گڈگور، کی مخبری کی تھی۔ یاد رہے کہ بالو گڈگور کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہو چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان ، مبینہ طور پر مقتول کو پنڈی بھٹیاں سے اٹھا کر لائے تھے اور بازار میں سرعام قتل کر اپنا بدلہ لیا۔۔۔
😢 😭 🥹 18

Comments