مٹھی میانوالی نیوز
مٹھی میانوالی نیوز
June 9, 2025 at 07:44 AM
حب ڈیم روڈ پر حب ڈیم سے پکنک سے واپس آنے والے شہریوں کو ایک خوفناک واردات کا سامنا کرنا پڑا جب مسلح ڈاکوؤں نے ان کی گاڑی کو روک کر لوٹ مار کی۔ ڈاکوؤں نے مسافروں کے قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ سعید ہوٹل کے قریب گڈاپ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے بلا خوف و خطر اپنی کارروائی انجام دی۔ متاثرہ شہریوں کی درخواست ہے کہ پولیس فوری طور پر ان ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور علاقے میں حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنائے۔
😢 👍 😮 🙏 13

Comments