Islamic Corner || گوشۂ اسلام
Islamic Corner || گوشۂ اسلام
June 9, 2025 at 11:54 AM
💠 *حضرت شاعر مشرق ڈ.علامہ محمد اقبال صاحب رحمۃ اللہ علیہ* 💠 *اے شیخ ! بہت اچھی مَکتب کی فضا، لیکن* *بنتی ہے بیاباں میں فاروقیؓ و سلمانیؓ* شرح: - اے اُستاد ! میں مانتا ہوں کہ جدید کالجوں کا ماحول ظاہری طور پر بہت اچھا ہے اور مغربی تہذیب و ثقافت کا اثر لیے ہوئے تعلیم بظاہر بڑی بھلی معلوم ہوتی ہے لیکن ان کالجوں یونیورسٹیوں کی فضا میں مغربی ذہن رکھنے والے تو پیدا ہو سکتے ہیں لیکن حکمران ہوتے ہوئے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی خصوصیات اور درویش ہوتے ہوئے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسی صفات کے حامل پیدا نہیں ہوتے. ایسے لوگ صرف بیابانوں میں پیدا ہوتے ہیں جہاں فطرت بے نقاب ہوتی ہے اور جہاں کے لوگ فطرت کے مقاصد کو پیشِ نظر رکھتے ہیں نہ کہ یورپ اور اہلِ یورپ کے مقاصد کو. > *علامہ محمد اقبال ۔۔ ضَربِ کلیم*
👍 1

Comments