
امام احمد رضا کولیکشن
May 31, 2025 at 11:12 AM
18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح پر پابندی کا بل قرآن و سنت سے متصادم ہے جو کسی صورت قابلِ قبول نہیں، نکاح کے لیئے عمر کی کوئی حد شریعت میں مقرر نہیں کی گئی اس کی بنیاد بلوغت پر رکھی گئی ہے۔
اس بل کا مقصد بے حیائی و فحاشی کو فروغ دینا ہے، ہم کسی صورت اس غیر شرعی اور مغربی ایجنڈے پر مبنی قانون کو تسلیم نہیں کرتے، یہ بل مغربی این جی اوز، لبرل عناصر، اور سیکولر لابی کا ایجنڈا ہے، اس بل کا مقصد خاندانی نظام کو تباہ کرنا اور نکاح جیسے پاکیزہ رشتے کو مشکل بنانا ہے، اس بل کا مقصد بے حیائی و فحاشی کو فروغ دینا ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس بل کو غیر شرعی قرار دیا ہے، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ قانون پاکستان کے اسلامی تشخص کے خلاف ہے، فوری طور پر اس غیر شرعی قانون کو واپس لیا جائے، ملک میں قانون سازی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جائے، نہ کہ مغربی اداروں کے دباؤ میں آکر، اسلامی احکام کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں، یہ قانون کسی صورت نافذ العمل نہیں ہونے دیا جائے گا،