
ATALEEQ Trainings
May 21, 2025 at 02:20 AM
استاد بطورِ مربی
ایک روزہ تربیتی نشست
اتالیق ٹریننگز کے زیرِ اہتمام جامعہ انوار القرآن، گلشنِ اقبال بلاک 7، کراچی میں اساتذہ کرام کے لیے ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا حماد عباسی صاحب نے "استاد بطورِ مربی" کے عنوان سے نہایت فکر انگیز اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے معلم کی حیثیت سے استاد کے تربیتی کردار، اخلاقی اثرات اور شخصی اثر انگیزی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
اساتذہ کرام اور منتظمین نے اس نشست کو تدریسی بہتری اور فکری بالیدگی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
نشست کے اختتام پر میزبان ادارے کے منتظم مولانا خورشید حیدر صاحب مدظلہ نے مولانا حماد عباسی صاحب سے آئندہ مستقل بنیادوں پر اساتذہ کی تربیت اور مدرسے کے نظم و نسق سے متعلق مشاورت کا آغاز کیا، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
#ataleeqtrainings #maulanahammadabbasi #teachers #karachivisit #mentoring #mentor #educationmatters #teacher #ulama #teacherstraining #teacherstraining
https://www.facebook.com/share/p/12JRo9d3M1K/
❤️
1