ATALEEQ Trainings
ATALEEQ Trainings
May 21, 2025 at 10:16 AM
تعمیرِ شخصیت کے رہنما اصول ایک روزہ تربیتی نشست اتالیق ٹریننگز کے زیرِ اہتمام جامعہ زید بن ثابت رضی اللّٰہ عنہ، لیاری تیسر ٹاؤن کراچی میں متخصصین اور نوجوان فضلاء کے لیے ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا حماد عباسی صاحب نے " تعمیرِ شخصیت کے رہنما اصول " کے عنوان سے نہایت فکر انگیز اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے شخصی اثر انگیزی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ متخصصین اور منتظمین نے اس نشست کو تدریسی بہتری اور فکری بالیدگی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ نشست کے اختتام پر میزبان ادارے کے منتظم مولانا عدنان کلیانوی صاحب ڈائریکٹر آف بزم کلیانوی پاکستان اور استاذ الحدیث جامعہ انوار القرآن نے مولانا حماد عباسی صاحب سے آئندہ مستقل بنیادوں پر اساتذہ کی تربیت اور مدرسے کے نظم و نسق سے متعلق مشاورت کا آغاز کیا، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ #ataleeqtrainings #karachivisit #maulanahammadabbasi #training #ulama #educationmatters #teacherworkshop https://www.facebook.com/share/p/1Y6SP7Ff2b/
❤️ 👍 4

Comments