ATALEEQ Trainings
ATALEEQ Trainings
May 23, 2025 at 01:37 PM
مثالی معلم : تشخص اور تقاضے ایک روزہ تربیتی نشست اتالیق ٹریننگز کے زیرِ اہتمام مدرسہ رشیدیہ تیسر ٹاؤن گلشن معمار، کراچی میں متخصصین اور نوجوان فضلاء کے لیے ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مولانا حماد عباسی صاحب نے " مثالی معلم : تشخص اور تقاضے " کے عنوان سے نہایت فکر انگیز اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ انہوں نے شخصی اثر انگیزی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔ متخصصین اور منتظمین نے اس نشست کو تدریسی بہتری اور فکری بالیدگی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔ نشست کے اختتام پر میزبان ادارے کے منتظم مولانا عثمان صاحب فاضل ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام نے مولانا حماد عباسی صاحب سے آئندہ مستقل بنیادوں پر اساتذہ کی تربیت اور مدرسے کے نظم و نسق سے متعلق مشاورت کا آغاز کیا، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ اور مدرسے کا وزٹ کروایا۔ #ataleeqtrainings #karachivisit #maulanahammadabbasi #training #ulama #educationmatters #teacherworkshop https://www.facebook.com/share/p/15R9dG7JEu/
❤️ 1

Comments