
ATALEEQ Trainings
May 23, 2025 at 01:41 PM
مثالی معلم : تشخص اور تقاضے
اتالیق ٹریننگز کے زیرِ اہتمام جامعہ حقانیہ بلال مسجد 24 مارکیٹ بلدیہ ٹاؤن، کراچی میں اساتذہ کے لیے ایک روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا حماد عباسی صاحب نے " مثالی معلم : تشخص اور تقاضے " کے عنوان سے نہایت فکر انگیز اور بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔
انہوں نے مثالی معلم اور معلم کے تشخص کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔
اساتذہ اور منتظمین نے اس نشست کو تدریسی بہتری اور فکری بالیدگی کے لیے نہایت مفید قرار دیا۔
نشست کے اختتام پر میزبان ادارے کے مہتمم حضرت مولانا مفتی فیض الحق صاحب دامت برکاتہم نے مولانا حماد عباسی صاحب سے آئندہ مستقل بنیادوں پر اساتذہ کی تربیت اور مدرسے کے نظم و نسق سے متعلق مشاورت کا آغاز کیا، جو ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ اور ٹیم اتالیق کو مدرسے کا وزٹ کروایا۔ اس موقع پر ینگ علماء لیڈرشپ پروگرام 2025 کے فضلاء بھی موجود تھے۔
#ataleeqtrainings #karachivisit
#maulanahammadabbasi #training #ulama #educationmatters #teacherworkshop
https://www.facebook.com/share/p/19Dn8ydfvb/
❤️
👍
4