
Sindh CM House
May 31, 2025 at 06:24 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 31 مئی 2025ء
*وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے پر پیغام*
آج دنیا بھر میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے، سید مراد علی شاہ
شہریوں کو صحت مند زندگی اور تمباکو سے پاک ماحول دینا ہمارا مشن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تمباکو نوشی صرف ایک عادت نہیں بلکہ ایک مہلک بیماری کی جڑ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
صحت عامہ کے تحفظ کے لیے تمباکو کے خلاف قانون پر سختی سے عمل کیا جائے گا، مراد علی شاہ
سندھ حکومت تعلیمی اداروں، اسپتالوں اور عوامی مقامات پر تمباکو پر پابندی کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے، مراد علی شاہ
تمباکو نوشی ترک کریں اور دوسروں کو بھی بچائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی شہریوں سے اپیل
آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ صحت ہمارا حق ہے، اور ہمیں اپنی زندگی کو تمام تر خطرات سے محفوظ رکھنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#sindhcmhouse
#worldnotobaccoday
#who #sindhgovt
❤️
👍
💉
7