Sindh CM House

Sindh CM House

109.7K subscribers

Verified Channel
Sindh CM House
Sindh CM House
May 31, 2025 at 11:30 AM
کراچی/وزیر اعلیٰ ہائوس/31 مئی 2025ء وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اپنی کابینہ اراکین کے ساتھ بجٹ پروپوزلز پراجلاس؛ اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور متعلقہ سیکریٹریز شریک؛ میں کابینہ اراکین سے آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کرنا چاہتا ہوں؛ وزیراعلیٰ سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ہر ضلع سے بجٹ تجاویز لی ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ نئے بجٹ میں پانی، نکاسی ،سولر، تعلیم، صحت ، زراعت اور صنعتی ترقی اہم ہوں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ رواں مالی سال میں کوئی نئی اسکیم نہیں لی گئی تھی؛ وزیراعلیٰ سندھ حکومت نے زیادہ سے زیادہ جاری اسکیمیں مکمل کرنے کی کوشش کی ؛ وزیراعلیٰ سندھ نئے سال میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر نئی اسکیمیں شامل کررہے ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ تمام محکموں ، اُن کےذیلی اداروں اور ضلعوں سے نئی اسکیمیں آچکی ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ سیلاب متاثرین کی بحالی، اسکولوں اور اسپتالوں کی مرمت جاری رہے گی؛ وزیراعلیٰ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر بھی نئے پراجیکٹس شروع کریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کو نئے بجٹ میں اہمیت دیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ بحالی اور دیکھ بھال کے حوالے سے بجٹ میں اضافہ ہوگا؛ وزیراعلیٰ سندھ اسپتالوں کے آلات اور اُن کی مزید بہتری کے لیے بجٹ رکھا جائے گا؛ وزیراعلیٰ سندھ نئے سال میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے چند پراجیکٹس مکمل ہوں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ وزراء نے نئے بجٹ کے لیے وزیراعلیٰ کو تجاویز دیں؛ غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی تجاویز پیش کی گئیں ؛ اجلاس میں بلدیاتی اداروں کو اپنے پائوں پر کھڑے ہونے کے لیے اقدامات کرنے کی تجاویز دی گئیں؛ لوکل گورنمنٹ کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا؛ نئے سال میں ڈیجیٹل کیش ٹرانسفر کو متحرک کرنے کی تجاویز دی گئیں ؛ سالڈ ویسٹ مینجمٹ کو نئے سال میں مزید اضلاع تک وسعت دینے کی تجاویز دی گئیں؛ سندھ حکومت کو بجلی کے لیے سولر سسٹم کو مستحکم کرنے کی تجاویز ؛ مختلف اضلاع میں بس اسٹینڈز کی تعمیر کے پروپوزل شامل ؛ وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت کتنے فنڈز دینے کا ہندیہ دیتی ہے اور صوبائی ریونیو کے ہدف کے مطابق نئے بجٹ کو فائنل کریں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ عید کے بعد مزید اجلاس کرکے بجٹ تجایوز کو حتمی شکل دیں گے؛ وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ
❤️ 👍 💉 3

Comments