
Sindh CM House
June 9, 2025 at 10:09 AM
*وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف جرات مندی سے پیش کرنے پر بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین*
کراچی (9 جون 2025ء): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی میڈیا پر پاکستان کا مؤقف جرات اور دانشمندی سے پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کا مدلل، وطن پرستانہ اور جاندار مؤقف نہ صرف پاکستان کی قیادت کی عزت میں اضافہ کا باعث بنا بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث بھی بنا۔ سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ عالمی ضمیر کو بیدار کیا جائے، کیونکہ یہ ہمارے دؤر کا ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ سید مراد علی شاہ نے بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی برادری کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان اپنے پانی کے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھو کا منطقی اور حقیقت پسندانہ سفارتی انداز اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی نئی نسل کی قیادت دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مؤثر حکمت عملی سے ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کے عوام، پاکستان کے نوجوانوں اور تمام محبِ وطن شہریوں کی جانب سے بلاول بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کے حالیہ انٹرویوز صرف گفت و شنید نہیں، بلکہ پاکستان کی عزت، پانی کے حقوق اور قومی پرچم کا مؤثر دفاع ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مزید قوت اور مؤثریت کے ساتھ اجاگر ہوتا رہے گا۔ اپنے اختتامی کلمات میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھٹو کا نظریہ پاکستان کا دفاع ہے۔ یہ بیان پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں بڑھتی ہوئی ہم آہنگی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#sindhcmhouse
❤️
👍
2