Sindh CM House

Sindh CM House

109.7K subscribers

Verified Channel
Sindh CM House
Sindh CM House
June 9, 2025 at 11:17 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 9 جون 2025ء *وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں عید ملن* چیف سیکریٹری سندھ، صوبائی وزراء، مشیر و معاون خصوصی، آئی جی پولیس، صوبائی سیکریٹریز، اعلیٰ افسران، سول سوسائٹی، منتخب نمائندگان اور پارٹی ورکرز تقریب میں شریک وزیراعلیٰ سندھ سے فادر ماریو کارڈینل جوزف کوٹس اور مسیحی برادری کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی ممتاز تاجر عقیل کریم ڈیڈھی، زبیر موتی والا، جاوید بلوانی، پارسی کمیونٹی کے رہنما دنشا بہرام آواری اور دیگر شامل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی سید مراد علی شاہ نے معزز مہمانوں کی تواضع مشروبات، مٹھائیوں اور تکہ کباب سے کیا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ *عیدالاضحیٰ ایثار، قربانی، صبر اور خلوص کا درس دیتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ* حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اللہ کی رضا کے لیے ہر قسم کی قربانی دینی ہے، مراد علی شاہ ہمیں ملکر سندھ میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے، سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی حکومت ہر طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ ہم سب مل کر سندھ کو ایک بہتر اور روشن مستقبل کی طرف لے جا رہے ہیں، سید مراد علی شاہ عید کا یہ موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عوامی خدمت، اخلاص اور ایمانداری کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھا جائے، وزیراعلیٰ سندھ پارٹی ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں، آپ کی جدوجہد اور قربانیاں ہی ہماری طاقت ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سید مراد علی شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں گھل مل گئے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ #sindhcmhouse
❤️ 👍 5

Comments