
Sindh CM House
June 9, 2025 at 11:17 AM
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس / 9 جون 2025ء
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین
بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا کو جرات، فہم، اور قومی غیرت کے ساتھ پاکستان کا مؤقف پیش کیا ہے، سید مراد علی شاہ
بلاول بھٹو کے موقف نے نہ صرف ہماری قیادت کا وقار بڑھایا ہے بلکہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرتا ہے،وزیراعلیٰ سندھ
سندھ طاس معاہدے جیسے حساس اور اہم مسئلے پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،وزیراعلیٰ سندھ
بلاول بھٹو نے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنے پانی کے حق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا،وزیراعلیٰ سندھ
بلاول بھٹو کی گفتگو نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی نئی نسل کی قیادت سفارت کاری، منطق، اور حقیقت پسندی کے ذریعے دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
میں بلاول بھٹو زرداری کو سندھ کے عوام، پاکستان کے نوجوانوں اور ہر محبِ وطن پاکستانی کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،وزیراعلیٰ سندھ
عالمی میڈیا کو انٹرویو صرف ایک گفتگو نہیں تھی بلکہ پاکستان کے وقار، پانی اور پرچم کا دفاع تھا،وزیراعلیٰ سندھ
ہم سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں، مراد علی شاہ
بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مزید مضبوط اور مؤثر انداز میں اجاگر ہوتا رہے گا، وزیراعلیٰ سندھ
بھٹو کا نظریہ، پاکستان کا دفاع! ، سید مراد علی شاہ
عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#sindhcmhouse
❤️
👍
❤
🇱🇾
💩
🙏
11