
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 21, 2025 at 02:34 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_النکاح ؛ #باب_المباشرۃ 📖
📚سوال نمبر: ( *14451583* )📚
عنوان:- *ایام حیض میں بیوی کی دبر میں عضو مخصوص کو رگڑ کر خواہش پوری کرنا:*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : صورت مسئلہ یہ ہے کہ ماہواری کے وقت شوہر اپنی بیوی کے پیچھے راستے سے خواہش پوری کر سکتا ہے یا نہیں؟ ایک بات یاد رکھیں کہ بیوی کی دبر کے اندر نہیں باہر سے ہی مسل کر کے فارغ ہو سکتا ہے یا نہیں؟
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
بیوی کی دبر میں خواہش پوری کرنا ناجائز اور حرام ہے چاہے ایام حیض میں ہو یا غیر ایام حیض میں ہو.. ویسے ایام حیض میں شوہر کو صبر و ضبط سے کام لینا چاہیے.. ہاں اگر شہوت کا غلبہ ہو اور بیوی ایام حیض میں ہو تو ناف سے لیکر گھٹنے تک بدن کو چھوڑ کر بقیہ بدن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں.
(نساوٴکم حرث لکم فأتوا حرثکم أنی شئتم) (سورہ بقرہ، آیت: ۲۲۳)
یَسْأَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِیْ الْمَحِیْضِ وَلاَ تَقْرَبُوْہُنَّ حَتّٰی یَطْہُرْنَ ، الأیۃ:(سورہ بقرہ )
عن ابن عباس وأبي ھریرة أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ”ملعون من عمل عمل قوم لوط“ ، رواہ رزین، وعن ابن عباس أن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال: ”لا ینظر اللہ عز وجل إلی رجل أتی رجلاً أو امرأة في دبرھا“ رواہ الترمذي (مشکوة شریف، ص ۳۱۳، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)
ویحرم بالحیض والنفاس الجماع والاستمتاع بما تحت السرۃ الٰی تحت الرکبۃ لقولہٖ تعالیٰ: وَلاَتَقربُوْھُنَّ حَتٰی یَطْھرن۔۔۔وقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:’’لک ما فوق الازار‘‘۔ فان وطئھا غیر مستحل لہ یستحب ان یتصدّق بدینار ونصف ویتوب ولایعود وجزا فی المبسوط وغیرہ بکفر مستحلہ۔ (مراقی الفلاح علی صدر الطحطاوی:ص؍۱۱۶، باب الحیض)
مستفاد از فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 64939)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء
*الجواب صحیح : مفتی شاہد حسن عثمانی*
02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء
*الجواب صحیح : محمد سلمان قاسمی*
02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء
*الجواب صحیح : محمد شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی*
02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎
📎. https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share 📎
📎 https://t.me/daruleftabhatabari 📎