
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 21, 2025 at 02:35 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ ؛ #باب_الزینۃ📖
📚سوال نمبر: ( *14451585* )📚
عنوان:- *عورت کا خوشبو لگا کر باہر نکلنا:*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : محترم مفتی صاحب عورت خوشبو لگا کر باہر نکل سکتی ہے یا نہیں؟
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
عورتوں کے لیے پھیلنے والی خوش بو لگاکر باہرنکلنا جس سے لوگ متوجہ ہوں، ناجائز ہے، ایسی عورت گناہ گار ہے،اس عمل سے اجتناب ضروری ہے ۔
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: طیب الرجال ما ظہر ریحہ وخفي لونہ، وطیب النساء ما ظہر لونہ وخفي ریحہ۔ (الشمائل المحمدیۃ / باب تعطر رسول اللّٰہ ا ص: ۹۰ رقم: ۲۱۹ المکتبۃ الإسلامیۃ داکا بنغلادیش،سنن النسائي، کتاب الزینۃ / الفصل بین طیب الرجال وطیب النساء ۲؍۲۳۹)
فی "سنن الترمذي" (5 / 106):
"عن أبي موسى : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: كل عين زانية، والمرأة إذا استعطرت فمرت بالمجلس فهي كذا وكذا -يعني زانية-"
مستفاد از کتاب النوازل ١٥/ ٤٩٥ جاوید دیوبند، فتاوی بنوریہ رقم الفتوی: 144010200622
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرُبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء
*الجواب صحیح : محمد نفیس قاسمی*
02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/ اگست 2023ء
*الجواب صحیح : منظر عالم قاسمی*
02/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 20/اگست 2023ء
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎
📎. https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share 📎
📎 https://t.me/daruleftabhatabari 📎