دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 21, 2025 at 02:36 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_المیاہ📖 📚سوال نمبر: ( *14451587* )📚 عنوان:- *سنڈاس کے ٹینک اور سمرسیبل وغیرہ کی بورنگ کے درمیان مقدارِ فاصلہ* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      مفتی صاحب بیت الخلاء کی غلاظت والی ٹنکی سے کتنی دوری پر ٹیبویل اور موٹر گاڑنا چاہیے؟ اگر جلدی حل ہوجائے تو وقت پر موٹر اور ٹیبویل گاڑا جا سکے؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* ٹیوب ویل یا سمرسیبل (samarsebal) کی بورنگ، بیت الخلا کی غلاظت والی ٹنکی یا ٹینک سے اتنے فاصلہ پر ہونی چاہیے کہ ٹینک یا ٹنکی کی غلاظت کا اثر ( رنگ، بو یا مزہ ) بورنگ کے پانی میں ظاہر نہ ہو، جس کا اندازہ بذریعہ ماہرین، زمین کی سختی ونرمی اور غلاظت کی ٹنکی یا ٹینک کی کنڈیشن کے مدنظر کیا جاسکتا ہے، اور بہتر ہے کہ اندازے میں احتیاط پیش نظر رکھی جائے۔ البعد بين البئر والبالوعة بقدر ما لا يظهر للنجس أثر ( الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطهارة باب المياه، فصل فی البتر، ۱: ۳۸۱، ط: مکتبة زکریا دیوبند، ۲: ٤١، ٤٢ - ت: الدكتور حسام الدين بن محمد صالح فرفور، کتاب ط: دمشق) قوله: "البعد إلخ": اختلف في مقدار البعد المانع من وصول نجاسة البالوعة إلى البئر؛ ففي رواية: خمسة أذرع، وفي رواية: سبعة. وقال الحلواني المعتبر الطعم أو اللون أو الريح؛ فإن لم يتغير جاز وإلا لا ولو كان عشرة أذرع. وفي الخلاصة والخانية والتعويل عليه، وصححه في المحيط، بحر، والحاصل أنه يختلف بحسب رخاوة الأرض وصلابتها، لومن قدره اعتبر حال أرضه (رد المحتار) - فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *نَقَلَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 07/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 25/ اگست 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 08/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 26/ اگست 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

Comments