دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 21, 2025 at 11:45 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_النکاح ؛ #باب_المباشرۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451596* )📚 عنوان:- *حیض کی حالت میں بیوی کے بقیہ بدن سے لطف اندوز ہونا:* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      شوہر کو ہمبستری کی شدید خواہش ہے بیوی حیض کی حالت میں ہے تو کیا شوہر بیوی کے بقیہ بدن کے کسی حصے سے خواہش پوری کر سکتے ہیں؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* یاد رہے کہ شوہر کے لیے بیوی سے اس کے ماہواری کے ایام میں ناف سے لے کر گھٹنوں تک کے حصہ سے بغیر حائل کے نفع اٹھانا شرعاً ممنوع قرار دیاگیا ہے، البتہ اس حصہ کے علاوہ باقی تمام بدن سے فائدہ اٹھانے کی شرعاً اجازت ہے۔ (نساوٴکم حرث لکم فأتوا حرثکم أنی شئتم) (سورہ بقرہ، آیت: ۲۲۳) یَسْأَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ہُوَ أَذًی فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِیْ الْمَحِیْضِ وَلاَ تَقْرَبُوْہُنَّ حَتّٰی یَطْہُرْنَ ، الأیۃ:(سورہ بقرہ ) ویحرم بالحیض والنفاس الجماع والاستمتاع بما تحت السرۃ الٰی تحت الرکبۃ لقولہٖ تعالیٰ: وَلاَتَقربُوْھُنَّ حَتٰی یَطْھرن۔۔۔وقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:’’لک ما فوق الازار‘‘۔ فان وطئھا غیر مستحل لہ یستحب ان یتصدّق بدینار ونصف ویتوب ولایعود وجزا فی المبسوط وغیرہ بکفر مستحلہ۔ (مراقی الفلاح علی صدر الطحطاوی:ص؍۱۱۶، باب الحیض) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 12/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 30/ اگست 2023ء *الجواب صحیح :- محمد حیدر مظاہری* 04/ربیع الاول 1445ھ 21/ستمبر 2023ء *الجواب صحیح : ابو محمد منور صوفی کشنگنجی* 04/ ربیع الاول 144ھ مطابق 21/ ستمبر 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

Comments