دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 21, 2025 at 11:46 PM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الحظر_و_الإباحۃ 📖 📚سوال نمبر: ( *14451597* )📚 عنوان:- *یوم اساتذہ و طلباء منانا کیسا ہے؟* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      سوال یہ ہے کہ ٹیچرز ڈے اور چلڈرن ڈے جن میں اسکولوں میں ایک مجلس منعقد کی جاتی ہے جس میں ٹیچرز کی اہمیت پر بیان وغیرہ ہوتا ہے اس کے اسٹودنٹ اپنے ٹیچرز کو کچھ گفٹ کرتے ہیں کبھی کبھار ٹیچرز اپنے سٹوڈنٹس کو بھی گفٹ کرتے ہیں، ان دونوں دِنوں میں کبھی کبھار اسٹوڈنٹس( بوئز اور گلرز) اور ٹیچرز سب مل کر پارک وغیرہ میں گھومنے جاتے ہیں ہوٹل وغیرہ میں کھانا وغیرہ بھی کھاتے ہیں تو اس طرح سے ٹیچرز ڈے اور چلڈرنز ڈے منانا کیسا ہے؟ ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* واضح رہے کہ یوم اساتذہ اور یوم طلباء (ٹیچرز ڈے ، چلڈرنز ڈے) منانا کوئی شرعی تقریب نہیں ہے اور نہ ہی شرعاً اس کی کوئی حیثیت ہے تاہم ان چیزوں کا اہتمام والتزام غیرمسلموں کی تہذیب سے مشابہت ہے، اور عموماً اس میں دیگر خرافات بھی کی جاتی ہیں اور اس طرح کی سیر و تفریح میں برائی کا بھی اندیشہ ہے ، اس لیے حتی الامکان ایسے پروگرام اور رسوم و رواج کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے بلکہ لازمی اجتناب ہی کیا جائے ، البتہ اساتذہ کےمقام و مرتبہ کے عنوان سے کوئی تقریب منعقد کرنا اسی طرح طلباء کی حوصلہ افزائی یا ترغیبی بیانات اور ناصحانہ کلمات کے لیے پروگرام کرنا اور اس میں شرکت کرنا بذات خود جائز ہے، بشرطیکہ اس میں کسی غیر شرعی کام کا ارتکاب نہ کیا جائے،اور نہ کسی قسم کا اہتمام و التزام ہو،اور شرکت نہ کرنے والوں پر لعن طعن بھی نہ کیا جائے۔ "حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث مبارک میں ہے کہ جو کسی قوم کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے اس کا شمار اسی قوم کے ساتھ ہوگااور جو کسی قوم کے عمل سے راضی ہوگا وہ اس کے عمل میں شریک مانا جائے گا۔" فی کنز العمال : "‌من ‌كثر ‌سواد ‌قوم فهو منهم، ومن رضي عمل قوم كان شريكا في عمله". "الديلمي عن ابن مسعود." (حرف الصاد، كتاب الصحبة، الباب الاول:في الترغيب فيها، رقم الحديث:24735، ج:9، ص:22،ط:مؤسسة الرسالة) مستفاد از فتاوی بنوریہ رقم الفتوی: 144402100525 فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 18/ صفرالمظفر 1445ھ۔مطابق 05/ ستمبر 2023ء *الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری* 04/ ربیع الاول 144ھ مطابق 21/ ستمبر 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

Comments