
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 23, 2025 at 06:30 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الطہارۃ ؛ #باب_النجاسۃ 📖
📚سوال نمبر: ( *14451604* )📚
عنوان:- *بیت الخلا کی مکھیاں کپڑے یا جسم پر بیٹھ جائیں تو پاکی ناپاکی کا کیا حکم ہے؟*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : استاذ محترم! باتھ روم میں مکھیاں غلاظت پر بیٹھی رہتی ہیں پھر پیشاب کرتے وقت کپڑے اور بدن پر بیٹھ گئی ہیں تو اس کا کیا حکم ہے رہنمائی فرمایئے ۔ ۔۔۔۔۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا کثیرا
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
بیت الخلا میں موجود مکھیوں اور مچھروں وغیرہ کے کپڑے یا بدن پر کثرت سے بیٹھنے کی وجہ سے اگر اتنی نجاست لگ جائے جو ہتھیلی کی گولائی سے زیادہ ہو تو پھر اس کو دھوئے بغیر نماز نہیں ہوگی ، لیکن عام طور پر ایسا ہوتا نہیں ہے اس لیے وہم کے شکار نہ ہوں ۔
فی الھندیۃ: (47/1) : ذباب المستراح اذا جلس علی ثوب لایفسدہ الا ان یغلب ویکثر۔
وعفا الشارع عن قدر درھم …وھو مثقال عشرون قیراطاً في نجس کثیف لہ جرم وعرض مقعر الکف، … في رقیق من مغلظة کعذرة آدمي، وکذا کل ما خرج منہ موجبا لوضوء أو غسل مغلظ الخ (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھارة، باب الأنجاس، ۱: ۵۲۰- ۵۲۳، ط: مکتبة زکریا دیوبند)
( مستفاد از نجم الفتاوی جلد ٢/ ١٢٤ دارالعلوم یاسین القرآن نارتھ کراچی ، فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 164192 و فتاوی بنوریہ رقم الفتوی : 143908200226)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *کَتَبَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
07/ربیع الاول 1445ھ 24/ستمبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری*
07/ربیع الاول 1445ھ 24/ستمبر 2023ء
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎
📎. https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share 📎
📎 https://t.me/daruleftabhatabari 📎