دارالافتاء بھاٹاباڑی
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 23, 2025 at 06:32 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒ 📖 #کتاب_الجنائز ؛ #باب_التکفین 📖 📚سوال نمبر: ( *14451607* )📚 عنوان:- *حرام رقم سے کفن دینا :* س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     سوال :      سوال یہ ہے کہ اگر کوئی حرام آمدنی والا شخص کسی میت کو اپنی کمائی سے کفن پہنا دے اور دفن کر لے پھر بعد میں اہلِ خانہ کو پتہ چلا تو اب اس کا ازالہ کیسے کیا جائے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ اس سے میت کو عذاب ہورہا ہوگا تو اب شریعت مطہرہ اس بارےمیں کیا کہتی ہےآیا ان کو خرچ کردہ رقم واپس کر دی جائے یا کوئی اور صورت ہو تو آگاہ فرما دیں، ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺     *اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:* شریعت مطہرہ میں جس طرح حلال کمائی اختیار کرنے اور حرام ذرائع آمدنی سے اجتناب کرنے کا حکم وارد ہوا ہے اسی طرح حرام کو استعمال میں لانے کے بجائے اسے بلانیت ثواب صدقہ کرنے کا بھی حکم ہے لیکن کسی مردے کو کفناتے وقت اس کے کفن پر شرعًا جو اخراجات کیے جائیں میت یا اس کے ورثاء اس کے مالک نہیں بن جاتے، اور نہ ہی مرحوم کا اس میں کوئی کردار ہوتا ہے کہ اس کی حلت و حرمت کی وجہ سے اسے عذاب دیا جائے، اس لیے اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، تاہم انتقال کے ساتھ ہی چونکہ اخروی زندگی کا آغاز ہو جاتا ہے اس لیے میت کے کفن و دفن میں حلال اور پاک مال ہی خرچ کیا جائے ، لہذا اگر مرحوم کے اہل خانہ کو مکمل یقین ہو کہ شخص مذکور کی غالب آمدنی حرام ہے یا انہوں نے حرام مال سے کفن کے اخراجات ادا کیے ہیں، تو ایسی صورت میں کسی بھی مناسب طریقے سے یہ رقم اس تک واپس پہونچا دیں تو اس کے بعد یہ خلجان بھی دور ہوجائے گا. لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزرَ اُخرٰی (سورۂ بنی اسرائیل) و کما فی فتح القدير تحت قول الہدایۃ ( ولا يبنى بها مسجد ولا يكفن بها ميت ) لانعدام التمليك وهو الركن اه فإن الله تعالى سماها صدقة ، وحقيقة الصدقة تمليك المال من الفقير ، وهذا في البناء ظاهر وكذا في التكفين لأنه ليس تمليكا للكفن من الميت ولا الورثة.. (فتح القدير » كتاب الزكاة » باب من يجوز دفع الصدقة إليه ومن لا يجوز٢/ ٢٠٨ رشيدية) فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔ ✍️  *کَتَبَہُ  الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری* 12/ربیع الاول 1445ھ 28/ستمبر 2023ء *الجواب صحیح : شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی* 12/ربیع الاول 1445ھ 28/ستمبر 2023ء   ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں 📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎 📎.  https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share  📎 📎  https://t.me/daruleftabhatabari 📎

Comments