
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 23, 2025 at 06:33 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_النکاح 📖
📚سوال نمبر: ( *14451608* )📚
عنوان:- *تقریب نکاح میں کیا اور کس طرح تقسیم کرنا سنت ہے؟*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : تقریب نکاح میں کیا اور کیسے تقسیم کر نا مسنون ہے رہنمائی فرمادیں
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
(01) تقریب نکاح میں چھوارے، کشمش یا اس جیسی چیز تقسیم کرنا سنت ہے ( اسلامی شادی ١٩٨)
(02) جو لوگ تقریب میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کو سنجیدگی سے تقسیم کر دیا جائے. ( اسلامی شادی ١٩٨) حضرت حکیم الامت اور حضرت گنگوہی رحمہما اللہ فرماتے ہیں : چھوارے لٹانا اگرچہ مباح ہے لیکن اس وقت نہ لٹایا جائے، اس سے حاضرین کو تکلیف ہوگی، اگر مسجد میں نکاح ہو تو مسجد کی بے تعظیمی ہوگی لہذا ضعیف حدیث پر عمل کرکے مسلم کی اذیت کا موجب اور مسجد کی شان کے خلاف عمل ہونا مناسب نہیں.. ( فتاوی رشیدیہ ٤٤٩ - ٤٦٧ رحیمیہ) فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم الفتوی : 617932)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
12/ربیع الاول 1445ھ 28/ستمبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد حیدر مظاہری*
12/ربیع الاول 1445ھ 28/ستمبر 2023ء
*الجواب صحیح : شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی*
12/ربیع الاول 1445ھ 28/ستمبر 2023ء
*الجواب صحیح : محمد ساجد مظاہری*
12/ربیع الاول 1445ھ 29/ستمبر 2023ء
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎
📎. https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share 📎
📎 https://t.me/daruleftabhatabari 📎