
دارالافتاء بھاٹاباڑی
May 23, 2025 at 06:33 AM
▒▓█ دارالافتاء بھاٹاباری گروپ █▓▒
📖 #کتاب_الجنائز ؛ #باب_الصلوۃ 📖
📚سوال نمبر: ( *14451609* )📚
عنوان:- *اذان کے وقت نماز جنازہ پڑھنا اور نماز جنازہ پڑھتے ہوئے اذان شروع ہونا*
س✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
سوال : اذان کے وقت نماز جنازہ پڑھانا کیسا ہے؟ اسی طرح نماز جنازہ شروع کرتے ہی اذان بھی شروع ہو گئی تو اب کیا کریں؟
ج✺✺═════••✦✿✦••═════✺✺
*اَلْجَوَابُ حَامِدًاوَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا:*
اذان کے وقت میں نماز جنازہ ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، البتہ بہتر یہ ہے کہ اذان کے وقت میں اد انہ کی جائے،اور اگر جنازہ اذان مغرب کے بعد آجائے تو پہلے مغرب کی نماز ادا کی جائے پھر نماز جنازہ ادا کی جائے ، اسی طرح اگر نماز جنازہ شروع کرتے ہوئے اذان ہوجائے تو نمازجنازہ کو پورا کیاجائے ۔
جاء فی "الفتاوی الہندیۃ" : "ثلاث ساعات لا تجوز فيها المكتوبة ولا صلاة الجنازة ولا سجدة التلاوة إذا طلعت الشمس حتى ترتفع وعند الانتصاف إلى أن تزول وعند احمرارها إلى أن يغيب إلا عصر يومه ذلك فإنه يجوز أداؤه عند الغروب. هكذا في فتاوى قاضي خان قال الشيخ الإمام أبو بكر محمد بن الفضل ما دام الإنسان يقدر على النظر إلى قرص الشمس فهي في الطلوع كذا في الخلاصة". (کتاب الصلاة ، الفصل الثالث في بيان الأوقات التي لا تجوز فيها الصلاة وتكره فيها ج: 1 ص: 52 ط: دار الفکر )
وفیہ ایضا: "حضرت وقت صلاة المغرب جنازة تقدم صلاة الجنازة على سنة المغرب، كذا في القنية."(كتاب الصلاة ، الباب الحادي والعشرون ، الفصل الخامس في الصلاة على الميت ج:1 ص:164 ط:دار الفکر )فتاوی بنوریہ رقم الفتوی : 144503100648)
فقط واللہ اعلم وعلمہ اتم ۔
✍️ *نَقَلَہُ الْعَبْدُمُنَوَّرٌبْنُ مُصْلِح الدِّیْنْ شیخ بھاٹاباری*
12/ربیع الاول 1445ھ 28/ستمبر 2023ء
*الجواب صحیح : شہاب الدین مشتاق، خادم دارالعلوم عثمانیہ دہلی*
14 /ربیع الاول 1445ھ 01/اکتوبر 2023ء
ضروری سوال پوچھنے کے لیے کلک کریں
📎. https://masailemmb.blogspot.com/2023/07/blog-post.html?m=1 📎
📎. https://www.facebook.com/groups/Daruleftabhatabari/?ref=share 📎
📎 https://t.me/daruleftabhatabari 📎